View Single Post
Old 22-11-2011, 05:43 AM   #1
Medium height wife... میانہ قد شریک حیات، زیادہ بچے
.BZU. .BZU. is offline 22-11-2011, 05:43 AM

Name:  medium_wives.jpg
Views: 271
Size:  53.9 KB

لڑکیوں کی عام پسند بھلے ہی ’ لمبا ، سانولا اور خوبرو‘ نوجوان کیوں نہ ہو لیکن سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ درمیانے قد کے مردوں میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔
امریکہ میں مردوں پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے پایا ہے کہ پانچ فٹ دس انچ والے قد کے مرد بچے پیدا کرنے میں زیادہ کامیاب ہیں۔
’بیہیویرل ایکولوجی اور سوشیوبائیولوجی‘ نامی سائنسی رسالے میں شائع ایک آرٹیکل میں محققین نے کہا ہے کہ درمیانے قد کے مردوں کے عام طور پر دو یا اس سے زیادہ بچےہوتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے بھی ہو سکتا ہے کیونکہ میڈیم قد کے مرد جلدی شادی کرتےہیں۔
اس سے قبل کی گئی دریافت میں پایا گیا ہے کہ خواتین کی اولین پسند لمبے مرد ہوتے ہیں۔
نیدرلینڈ کی گروننجین یونیورسٹی کے محقق گرٹ سٹلپ کے مطابق پہلے مغربی سماج میں مانا جاتا تھا کہ لمبے قد کے مردوں کے بھی زیادہ بچے ہوتے ہیں۔
انہوں نے قد اور بچوں سے اس سے پہلے کی گئی تحقیق کا مطالعہ کیا جس میں انیس سو سینتالیس کے بعد پچاس سال تک کے اعدادوشمار کا ذکر ہے۔
حالیہ رسرچ کے مطابق سب سے زیادہ بچے ان مردوں کے ہوتے ہیں جن کا قد 79۔177 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ اس قد کے مردوں کے دو یا اس سے ‍زیادہ بچے ہوئے ہیں۔
گرٹ سٹلپ نے بی بی سی کو بتایا ’عام یقین کے برعکس لمبے قد کے مردوں کی نسبت درمیانے قد کے مردوں کے زیادہ بچے ہوتے ہیں۔‘


Name:  lamba admi.jpg
Views: 309
Size:  13.4 KB
عام طور پر یا مانا جاتا ہے کہ لمبے قد کے مردوں کے زیادہ بچے ہوتے ہیں



__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened

 
.BZU.'s Avatar
.BZU.


Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
Views: 1250
Reply With Quote