View Single Post
  #1  
Old 22-11-2011, 05:31 AM
.BZU.'s Avatar
.BZU. .BZU. is offline


 
Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute
Sunny Kashmir ka naqsha aur Bharat, کشمیر کے نقشے پر بھارت کا امریکہ سے اعتراض

Name:  kashmir-map-2.gif
Views: 296
Size:  8.7 KB
بھارت کی حکومت نے امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ایک نقشے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو پاکستان کے حصے کے طور پر دکھائے جانے پر اعتراض کیا ہے اور امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اسے ’صحیح‘ کرے۔

دلی میں وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت امریکہ کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بھارت کے نقشے میں اس ’بڑی غلطی‘ سے واقف ہے۔ ’حکومت امریکی حکومت کے ان تمام نقشوں کو مسترد کرتی رہی ہے جن میں بھارتی سرحد کو غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے۔‘
دلی سے بی بی سی نامہ نگار شکیل اختر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ اسٹیٹ ڈاٹ جی او وی پر ان تمام ممالک کی تفصیلات دی گئی ہیں جن سے امریکہ کے سفارتی تعلقات ہیں۔ اس میں بھارت کا جو نقشہ دکھایا گیا ہے وہ بھارت کے سرکاری نقشے سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر بھارت کے دعوے کا کوئی ذکر نہیں ہے اور نہ ہی اسے متنازع علاقہ بتایا گیا ہے۔

جبکہ چین کی سرحد سے ملنے والے اکسائی چن علاقے پر چین کا قبضہ ہے اور اس کے بارے میں ایک پوائنٹر کے ذریعے یہ بتایا گیا ہے کہ اس پر بھارت کا دعویٰ ہے۔

بھارت کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے دلی میں امریکہ کے نائب ناظم الامورکو بھارت کی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے اور ان سے کہا کہ کہ وہ اس نقشے کو صحیح کرائیں۔

وزارت خارجہ نے اپنے اس بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اس موقع پر یہ بھی واضح کر دینا چاہتی ہے کہ ’جموں و کشمیر کی پوری ریاست بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور بین الا قوامی برادری کو یہ مستقل طور پر بتایا جاتا رہا ہے کہ وہ بھارت کے نقشے میں ہماری سرحدوں کو صحیح طریقے سے دکھائیں۔‘

اس سے قبل سکریٹری خارجہ رنجن متھائی نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا ’جہاں تک پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا سوال ہے تو اس نقشے کو صحیح کرنا پڑے گا۔‘

مسٹر متھائی نے بتایا کہ حکومت ان دیگر ممالک اور اداروں سے بھی بات کر رہی ہے جنہوں نے بھارتی علاقوں کو دوسرے ملکوں میں دکھا رکھا ہے۔

__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened
Reply With Quote