سائنسدانوں نے دورِ جدید کے اس غیر معمولی خلائی تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے جس میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تھی اگر انسان کو مریخ کا سفر کرنا پڑے تو اس کی واپسی کس حال میں ہوگی۔
’دی مارس فائیو ہنڈرڈ آئسولیشن سٹڈی‘ نامی اس تجرباتی مہم کے دوران، چھ فرضی خلابازوں نے ایک آزمائشی رہائش گاہ میں پانچ سو بیس دن گزارے۔