| Parents ko Bachon ke saath Yaksan salook kerna chahiye 
03-10-2011, 03:37 AM
والدین کے لئے لمحۂ فکر گھر کی رونق بچوں سے ہوتی ہے۔ والدین کی جان ان کی امیدوں کا مرکز صرف اور صرف ان کے بچے ہوتے ہیں لیکن جس طرح پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں بالکل اسی طرح بچے بھی نہ صرف شکل و صورت بلکہ صحت ، ذہانت ، عقل اور قابلیت میں بھی ایک جیسے نہیں ہوسکتے لیکن والدین کا رویہ بچوں کے ساتھ مساویانہ ہونا چاہئے۔ یہ نہیں کہ خوب صورت ذہین بچے کو زیادہ چاہیں اور کم صورت ، کمزور بچے کو نظر انداز کردیں۔
ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ والدین اپنے بچوں میں فرق کرتے ہیں لیکن بہت سے والدین لا شعوری طور پر ایسا رویہ اس بچے سے جو دوسرے بھائی ، بہنوں کے مقابلے میں کسی حیثیت سے کم ہو۔ اختیار کر جاتے ہیں اور وہ یہ جان بھی نہیں پاتے کہ ان کی بات یا عمل کا بچے پر کیا اثر ہوا؟
عمومی مشاہدہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ جو بچہ زیادہ خوبصورت ، صحتمند، ذہین اور بہتر ہو تو اس کی بری عادات و خصائل جو اس کی شخصیت کی تعمیر کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں، آپ(والدین) ان کو بھی نظر انداز کرکے اسے ہر جگہ ، ہر موقع پر نمایاں کرتے ہیں۔
بے شک سمجھدار والدین بلاشبہ اپنے تمام بچوں سے یکساں سلوک کرتے ہیں ، ایک کے سامنے دوسرے کی تعریف و حوصلہ افزائی بھی اس طرح سے کرتے ہیں کہ دوسرا بچہ ویسا بننے کی کوشش کرتا ہے ، نہ کہ بے حس ڈھیٹ بن جائے یا احساس کم تری میں مبتلا ہوجائے اور دوسرے بہن بھائیوں میں متنفر ہوجائے۔ | .BZU. Join Date: Sep 2007 Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed Program / Discipline: BSIT Class Roll Number: 07-15 | |