حضرت عائشہ صديقہ رضي اللہ عنھما سے روايت ہے کہ رسول الله صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نماز ميں دعا مانگتے ہوے کہا کرتے: اے الله ! ميں گناہوں اور قرض ميں پھنسنے سے تيري پناہ چاہتا ہوں. ايک شخص عرض گزار ہوا کہ يا رسول الله (صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) ! آپ قرض سے اکثر پناہ مانگتے ہيں، فرمايا کہ مقروض آدمي بات کرے تو جھوٹ بولتا اور وعدہ کرے تو خلاف ورزي کرتا ہے.