View Single Post
Old 07-06-2011, 05:14 PM   #1
thecool
Islamic Shirk aik azeem jurm kiyon..? شرک ایک عظیم جرم کیوں

شرک ایک عظیم جرم کیوں؟بعض لوگ توحید کا بیان سن کر یہ تبصرہ کرتے ہیں کہ دنیا میں گناہوں کی بہت ساری قسمیں ہیں،آج امت مسلمہ برائیوں کے دلدل میں گرفتار ہے شراب نوشی،قتل و خون ریزی،زناکاری،اغوا،سود اور رشوت جیسے بڑے گناہ عام ہیں،اس کے باوجود صرف توحید ہی کا بیان کیوں کیا جاتا ہے؟کیا دوسرے گناہوں کو مٹانا ضروری نہیں ہے؟۔
ایسے تمام لوگوں کی خدمت میں قرآن ؤسنت کی روشنی میں اس اشکال اور شبہ کا جواب دیا جارہا ہے تاکہ وہ خوب اچھی طرح یہ جان سکیں کہ دعوت میں توحید ہی کو اولیت کیوں حاصل ہے،اور شرک سب سے بڑاگناہ کیوں ہے؟۔
جواب:
ذیل میں ہم شرک کی کے چند نقصانات کا ذکر کررہے ہیں،جن سے اس گناہ کی ہولناکی کی واضع ہوجاتی ہے،اور اس شبہ کا ازالہ بھی خوب اچھی طرح ہوجاتاہے۔
ا:شرک ایک ایسا گھناؤنا جرم ہے جس میں الہٰی صفات و خصائص میں مخلوق کو خالق کے مشابہ قرار دیاجاتاہے،اور مخلوق کو خالق کے ساتھ شریک کرنے میں مخلوق کو خالق لے برابر کرناہے۔حالانکہ مخلوق ہرلحاظ سے خالق کی محتاج ہے نہ کہ اس کے برابر،اسی وجہ سے شرک سب سے بڑا ظلم ہے جیسا کہ اﷲتعالی نے فرمایا:
إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ
"شرک سب سے بڑا ظلم ہے"۔﴿لقمان13﴾
کسی چیز کو اس کے مقام سے ہٹا کر دوسری غیر مناسب جگہ رکھنا ظلم کہلاتاہے،اس لئے کہ عبادت کے لائق صرف اﷲتعالی کی ذات ہے،اب اگر کوئی شخص یہ عبادت کسی مخلوق کے لئے کرے تو یہ بھی ظلم ہے۔
شرک اتنا بڑا گھناؤنا اور سنگیں جرم ہے کہ بلاتوبہ معاف نہیں کیا جاتا جیسا کہ اﷲتعالی کا فرمان ہے:
إِنَّ اللَّہ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَاءُ ۚ وَمَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَىٰ إِثْمًا عَظِيمًا
"یقیناۛ اﷲتعالی اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہیں بخشتاا ور اس کے علاوہ جسے چاہےبخش دے جو اﷲتعالی کے ساتھ شریک مقرر کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بہتان باندھا"۔﴿النساء48﴾
اﷲتعالی نے مشر ک پر جنت حرام کردی شرک کرنے والا دائمی جہنمی ہے،جیسا کہ اﷲتعالی کا فرمان ہے:
إِنَّهُ مَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ
"جو شخص اﷲ کے ساتھ شرک کرتا ہے ،اﷲ تعالی نے اس پر جنت حرام کردی،اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں"۔﴿المائدة72﴾
کیا ایسے لوگوں کے لیے کافی نہیں کہ امام کائنات ﷺ نے شرک کو سب سے بڑا گناہ کہا ہے آپ ﷺ کا فرمان ہے:
"کیا میں تمہیں سب سے بڑا گناہ کے بارے میں بتاؤں؟صحابہ کرام رضی اﷲعنہما نے کہا یا رسول اﷲ!ضرور بتائیےآپﷺ نے فرمایا:"اﷲتعالی کے ساتھ شرک اور والدین کی نافرمانی"۔﴿بخاری﴾
معلوم ہوا توحید ہی مقصد زندگی ہے اور مرکز توحید سے ہٹ جانا سب سے بڑا ظلم ہے،کائنات میں عدل وانصاف کا اصل محور توحید ہے اس روئے زمین پر توحید کے بغیر کبھی بھی عدل قائم نہی ہوسکتا۔غور کیجئے کہ اس سے بڑی خیانت اور ناانصافی اور اس سے بڑھ کر ظلم کیا ہوگا کہ خالق کو چھوڑ کرمخلوق کی پرستش کی جائے۔
AAGAR YE AAYAT OR HADEES MANSOKH HO GAI HAIN TUBANAOZOBILAH
page main likha hy KUCH AESE BADBAKHT HONGY JO IS SAHI HADEES KO PARHNY K BAAD HUJJAT TALASH KARENGY..?
ALLAH KI NAHI MANTY....?
HAZOOR S.A.W KI SUNNAT KA SIRF MOO SY KEHTY HO OR CHALTY APNY BANAYE HOYE ULIYAON K NAQSHY QADAM PAR.....?
SAHABA R.A SY ZIYADA ELM KA DAWA KARTY HO (APNY AMMAL SY)
MASLAKIYON HY IN BATON KA JAWAB.......?
AAGAR NAHI HY TU SUCHY DIL SY TUBA KARO OR SUCHY MUSALMAN BAN JAO.KYA TUM LOGO KO ALLAH RAB-UL-EZZAT SY SHARAM NAHI AATI


Shirk aik azeem jurm kiyon..? شرک ایک عظیم جرم کیوں-shirk-aik-azeem-jurm-kiyon.jpg
  Reply With Quote