حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے دریافت کیا کہ اسلام میں کون سا عمل زیادہ بہتر ہے ؟ آپ نے فرمایا : تم کھانا کھلاؤ اور ہر شخص کو سلام کرو خواہ تم اسے جانتے ہو یا نہیں جانتے۔ (متفق علیہ)
واضح رہے کہ مکمل اسلامی معاشرے میں اس حکم پر عمل کرنا آسان ہے – لیکن ہمارا معاشرہ مکمل اسلامی نہیں ہے اس لئے اس حکم پر عمل کرنے میں جھجک محسوس ہوتی ہے