View Single Post
Old 05-10-2010, 05:28 PM   #159
muhammad_ijaz
Default

حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا :جب تم میں سے کوئی ایک پسندیدہ خواب دیکھے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اسے اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنی چاہیے اور اسے آگے بیان بھی کرنا چاہیے ایک اور روایت میں ہے اسے صرف اپنے پسندیدہ لوگوں سے بیان کرے اور جب اس کے بر عکس خواب میں غیر پسندیدہ بات دیکھے تو شیطان کی طرف سے ہے پس وہ اس کے شر سے پناہ طلب کرے اور کسی سے اس کا تذکرہ نہ کرے اس لیے کہ وہ اسے نقصان نہیں پہنچآئے گا۔
(متفق علیہ)



حضرت ابو قتادہ بیان کر تے ہیں نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : نیک خواب اور ایک روایت میں ہے اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے پس جو شخص کوئی نا پسندیدہ چیز دیکھے تو وہ اپنی بائیں جانب تین بار پھونک دے اور شیطان سے پناہ مانگے اس لیے کہ یہ خواب اسے نقصان نہیں پہنچآئے گا۔ (متفق علیہ)


Last edited by thecool; 09-10-2010 at 02:54 AM.
  Reply With Quote