View Single Post
  #1  
Old 03-10-2010, 06:03 AM
Gunjial's Avatar
Gunjial Gunjial is offline
HALAKU KHAN

 
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Age: 41
Posts: 373
Contact Number: +923007970483
Program / Discipline: Mass Communication
Class Roll Number: 32456
Gunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura about
Default کبوتر کے لیے اعزاز

کبوتر کے لیے اعزاز


پیڈی کو یہ اعزاز اس لیے دیا گیا ہے کہ وہ میدان جنگ سے خفیہ پیغام لے کر برطانیہ پہچنے والا پہلا کبوتر تھا۔


برطانیہ کے علاقے شمالی آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک کبوتر کو دوسری جنگ عظیم کے دوران خدمات کے صلے میں ڈکن میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
پیڈی نامی اس پیغام رساں کبوتر کا تعلق برطانوی ائر فورس سے تھا جس نے انیس سو چوالیس میں نارمنڈی آپریشنز میں حصہ لیا تھا۔
پیڈی کو یہ اعزاز اس لیے دیا گیا ہے کہ وہ میدان جنگ سے خفیہ پیغام لے کر برطانیہ پہچنے والا پہلا کبوتر تھا۔
برطانیہ میں جانوروں کے سب سے بڑے امدادی ادارے پی ڈی پی اے نے پیڈی کو ڈِکن میڈل سے نوازا ہے جسے جانوروں کا وکٹوریا کراس سمجھا جاتا ہے۔
پیڈی نامی یہ کبوتر جنگ کے دوران اتحادی افواج کے پیش رفت کے بارے میں اہم معلومات لے کر واپس آیا۔ اس دوران اس نے چار گھنٹے پچاس منٹ میں دو سو تیس میل کا سفر کیا۔




یہ کبوتر جنگ کے دوران اتحادی افواج کی پیش رفت کے بارے میں اہم معلومات لے کر واپس آیا۔ اس دوران اس نے چار گھنٹے پچاس منٹ میں دو سو تیس میل کا سفر کیا۔
پیڈی نے اس سفر میں نہ صرف خراب موسم کا مقابلہ کیا بلکہ اسے جرمنی کے ان شِکروں کا بھی سامنا تھا جنہیں جرمن فوج کی جانب سے پیڈی اور اس کے ساتھیوں کو روکنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
دوسری جنگِ عظیم کے بعد انیس سو چون میں اپنی موت تک پیڈی نے باقی زندگی اپنے مالک کیپٹن اینڈریو ہیوز کے ساتھ گزاری۔
Reply With Quote