View Single Post
  #1  
Old 03-10-2010, 05:31 AM
Gunjial's Avatar
Gunjial Gunjial is offline
HALAKU KHAN

 
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Age: 43
Posts: 373
Contact Number: +923007970483
Program / Discipline: Mass Communication
Class Roll Number: 32456
Gunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura about
Unhappy ہو تيرے بياباں کی ہوا تجھکو گوارا-- شاعرِ مشرق۔ علامہ محمد اقبال

ہو تيرے بياباں کی ہوا تجھکو گوارا
اس دشت سے بہتر ہے نہ دِلّی نہ بُخارا

جس سمت ميں چاہے صفتِ سيلِ رواں چل
وادی يہ ہماری ہے وہ صحراء بھی ہمارا

غيرت ہے بڑی چيز جہاں تگ ودو ميں
پہناتی ہے درويش کو تاجِ سردارا

حاصل کسی کامل سے يہ پوشيدہ ہُنر کر
کہتے کہ شيشہ کو بنا سکتے ہيں خارا

افراد کے ہاتھوں ميں ہے اقوام کی تقدير
ہر فرد ہے ملِّت کے مقدر کا ستارا

محروم رہا دولتِ دريا سے وہ غّواص
کرتا نہيں جو صُحبتِ ساحل سے کنارا

ديں ہاتھہ سے دے کر اگر آزاد ہو مِلّت
ہے ايسی تجارت ميں مسلماں کا خسارا

دُنيا کو ہے پھر معرکہءِ روح وبدن پيش
تہذيب نے پھر اپنے درندوں کو اُبھارا

اللہ کو پا مردیءِ مومن پہ بھروسہ
ابليس کو يورپ کی مشينوں کا سہارا

تقدير اُمم کيا ہے کوئی کہہ نہيں سکتا
مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارا

اخلاصِ عمل مانگ نياگانِ کہن سے
شاہاں چہ عجب گر بنوا زند گدارا


شاعرِ مشرق۔ علامہ محمد اقبال

Reply With Quote