View Single Post
  #1  
Old 02-10-2010, 09:55 AM
Nadeem Iqbal's Avatar
Nadeem Iqbal Nadeem Iqbal is offline
BZU EVENTS

 
Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Nadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the rough
Announce مہنگی ترین فلم نمائش کے لیے پیش

ہندوستان میں اب تک سب سے زیادہ لاگت سے تیار ہونے والی فلم نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔


ن کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے فلم اینڈران یا دی ربوٹ میں ساٹھ سالہ تامل سپر سٹار رجنی کانت ہیرو ہیں جب کہ ان کے مدمقابل ایشویہ رائے ہیں۔
جمعہ کو یہ فلم بھارت سیت دنیا بھر کے دو ہزار سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔
ہندوستان کے جنوبی شہر مدراس میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہی سے سینما گھروں کے باہر ٹکٹ خریدنے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔
ماہرین کو امید ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر کاروبار کے سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی۔
اس فلم کو ہندی کے علاوہ تیلگو زبان میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
اس فلم سے گزشتہ کئی سال سے امیدیں وابستہ تھیں۔ یہ ایک سائنس فکشن فلم ہے۔ اس فلم کو تیار کرنے والوں کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فلم میں استعمال کیے جانے والے ساؤنڈ ایفکٹس ہالی وڈ کی فلموں ٹرمینٹر اور گوڈزیلا کے لیے ایک چیلنج ہیں۔
اس فلم کو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ فلم میں استعمال کردہ ٹیکنالوجی بالی وڈ کی فلموں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور گرافکس سے بہت زیادہ بہتر ہے۔
رجنی کانت نے اب تک سو سے زائد فلمیں بنائی ہیں۔ وہ تامل فلم انڈسٹری کے سب سے مہشور اداکار ہیں۔ ان کی فلمیں نا صرف بھارت بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں جہاں بڑی تعداد میں تامل آباد ہیں مقبول ہوتی ہیں۔
.


__________________
Bzu news and events visit
http://www.bzuevents.info/
Reply With Quote