View Single Post
  #1  
Old 02-10-2010, 09:52 AM
Nadeem Iqbal's Avatar
Nadeem Iqbal Nadeem Iqbal is offline
BZU EVENTS

 
Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Nadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the rough
Announce سائبر جرائم: انٹرنیشنل نیٹ ورک کا انکشاف

امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اسے سائبر کرائم کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کا پتہ چلا ہے۔

ایف بی آئی اے نے امریکہ سے سائبر کرائم نیٹ ورک سے وابستہ نوے مشتبہ ممبران کو گرفتار کیا ہے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے کی گئی گرفتاریاں’ اب تک سائبر جرائم کے حوالے سے ہونے والی سب سے بڑی تحقیقات ہیں۔‘
برطانیہ، ہالینڈ اور یوکرائن کی تحقیقاتی ایجنسیاں بھی امریکہ کے ساتھ ان تحقیقات میں شامل ہیں۔
امریکہ سے گرفتار کیے گئے افراد مشرقی یورپ میں موجود جعل سازوں کے لیے جاسوسی کا کام کرتے تھے جو امریکہ میں کمپیوٹر ہیک کر کے اب تک سات کروڑ ڈالر چوری کر چکے ہیں۔
ایف بی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی یورپ کے ہیکرز زیوس نامی وائرس کو ای میل کے ذریعے امریکہ میں چھوٹے کاروباری اداروں اور افراد کے کمپیوٹرز کو متاثر کرتے تھے۔
اس کے بعد نامعلوم ہیکرز صارفین کے آن لائن پاس ورڈ اور بینک کھاتوں کے متعلق معلومات حاصل کر لیتے تھے۔حاصل کردہ معلومات کے ذریعے بینک سے رقم دوسرے بینک میں منتقل کر دیتے تھے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہیکرز کے نیٹ ورک نے بائیس کروڑ امریکی ڈالر چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔
یوکرائن اور برطانیہ سے بھی مقامی پولیس کے مطابق کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
امریکہ کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد پر منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ سازش کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔


__________________
Bzu news and events visit
http://www.bzuevents.info/
Reply With Quote