View Single Post
  #1  
Old 30-09-2010, 10:40 AM
Gunjial's Avatar
Gunjial Gunjial is offline
HALAKU KHAN

 
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Age: 41
Posts: 373
Contact Number: +923007970483
Program / Discipline: Mass Communication
Class Roll Number: 32456
Gunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura aboutGunjial has a spectacular aura about
Default وان گو کی تصویر ’تاحال غائب‘

وان گو کی تصویر ’تاحال غائب‘


وان گو کی یہ تصویر پہلے بھی چوری ہو چکی ہے


مصر کے وزیرِ ثقافت کا کہنا ہے کہ قاہرہ کے آرٹ میوزیم سے ولندیزی مصور ونسٹ وان گو کی چوری ہونے والی پچاس ملین ڈالر مالیت کی تصویر تاحال غائب ہے۔
اس سے قبل فاروق حسنی نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں ایک اطالوی جوڑے کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے ایک کینوس برآمد ہوا ہے۔
تاہم بعد میں انہوں نے کہا کہ انہیں ’غلط‘ معلومات دی گئیں تھی اور وان گو کی پینٹنگ اب بھی غائب ہے۔
فاروق حسنی کا کہنا تھا کہ وان گو کی اس مشہور تصویر کو جسے ’پوپی فلاور‘ اور ’واز اینڈ فلاور‘ کے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے سنیچر کو قاہرہ کے محمود خلیل میوزیم سے فریم کاٹ کر چوری کر لیا گیا تھا۔
سنيچر کو اس سلسلے میں ایک اطالوی جوڑے کو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ افراد میوزیم دیکھنے آئے تھے۔
وان گو کی اس مشہور تصویر کو جسے ’پوپی فلاور‘ اور ’واز اینڈ فلاور‘ کے ناموں سے یاد کیا جاتا ہے سنیچر کو قاہرہ کے محمود خلیل میوزیم سے فریم کاٹ کر چوری کر لیا گیا تھا۔



سرکاری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق پینٹنگز کی نمائش دیکھنے آئے افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اطالوی پر جوڑے پر اس وقت شک ہوا جب یہ لوگ نمائش دیکھ کر بیت الخلاء گئے اور جلدی جلدی نمائش چھوڑ کر چلے گئے۔
اٹلی کی انسا نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اطالوی نوجوان ہیں اور وہ اس گروپ کا حصہ تھے جو نمائش دیکھنے کے لیے قاہرہ گئے ہوئے تھے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ اس جوڑے کو رہا کر دیا گیا ہے یا وہ ابھی بھی حراست میں ہیں۔ مسٹر حسنی نے بتایا کہ سنیچر کو دس افراد یہ نمائش دیکھنے آئے تھے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کن حالات میں یہ پینٹنگز چوری ہوئی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پینٹنگز کو حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس سے قبل 1978 میں یہ پینٹنگز اسی میوزیم سے چوری ہوگئی تھیں لیکن دس برس بعد انہیں کویت سے حاصل کرلیا گیا تھا۔
Reply With Quote