View Single Post
Old 19-09-2010, 03:44 PM   #1
قرآنی بے حرمتی پر احتجاج پاکستانیوں کو زیب نہیں دیتا
muhammad_ijaz muhammad_ijaz is offline 19-09-2010, 03:44 PM



ارکان پارلیمنٹ قرآن کی اتنی ہی عزت کرتے ہیں تو اسے پاکستان میں نافذ کرنے کی قرارداد کیوں نہیں لاتے

تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ جب تک اپنے تنازعات میں تمہیں منصف نہ بنائیں اور جو فیصلہ تم کردو اس سے اپنے دل میں تنگ نہ ہوں بلکہ اس کو خوشی سے مان لیں تب تک مومن نہیں ہوں گے
sura4 aya=""65""

عوامی سطح پر احتجاج کرنے والے عوام کی اکثریت پہلے اپنے گریبان میں تو جھانکیں – پادری نے تو قرآن جلانے کا اعلان کیا ہے ہماری اکثریت تو قرآن کو پاؤں کے نیچے رکھتی ہے- گندی نالیوں میں پھینک دیتی ہے - جی ہاں – بات کڑوی ضرور ہے لیکن سچی ہے – اپنے گھر سے باہر نکلیں اور صرف پانچ منٹ سڑک پر چلتے رہیں – آپ کو بے شمار اخبارات سڑک پر یا نالیوں میں ملیں گے – کیا ان پہ قرآن کی آیتیں یا پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی باتیں نہیں لکھی ہوتیں

کیا تم لوگوں کو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنے آپ کو فراموش کئے دیتے ہو، حالانکہ تم کتاب (اللہ) بھی پڑھتے ہو۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟
sura2 aya=""44""




---------- Post added at 03:44 PM ---------- Previous post was at 03:31 PM ----------

اللہ کی مہربانی سے یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے - لیکن ہماری قوم کی یہ ایک مستقل خرابی ہے - اس لئے اسے زیر موضوع بنایا گیا ہے


 
muhammad_ijaz's Avatar
muhammad_ijaz
Grown up punk

Join Date: Sep 2010
Location: پاکستان
Posts: 135
Contact Number: انٹرنیٹ رابطہ ہی کافی ہے
Program / Discipline: Urdu
Class Roll Number: 15
Views: 1346
Reply With Quote