View Single Post
  #1  
Old 05-06-2010, 08:13 PM
.BZU.'s Avatar
.BZU. .BZU. is offline


 
Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute.BZU. has a reputation beyond repute
Angry سمندری طوفان پاکستانی حدود میں داخل

Name:  Sumandari Tofan.jpg
Views: 187
Size:  23.9 KB
سمندری طوفان پاکستانی حدود میں داخل
کراچی: سمندری طوفان پیٹ پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا۔آئندہ دو گھنٹوں میں پسنی سے ٹکرائے گا۔ گوادر سمیت ساحلی علاقوں میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوگیا۔ متعدد گاوٴں زیرآب آگئے،متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سمندری طوفان کے پیش نظر ٹھٹھہ اور بدین کے ساحلی علاقوں سے انخلا جاری ہے۔ کھارو چھان سے اٹھائیس سو افراد کے انخلا کے لئے فوج طلب کرلی گئی ہے۔

سمندری طوفان کراچی سے تین سو نوے اور گوادر سے ساٹھ کلومیٹر دور رہ گیا۔طوفان کے باعث گوادر میں تاریخی تین سو چھبیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔شدید بارش کے باعث گاؤں پشکان میں نوے فیصد مکانات کی چار دیواری گر گئی۔ساحلی آبادی کو نقل مکانی کی ہدایت گئی ہے۔ متعدد ماہی گیرتاحال سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

طوفان پیٹ کی رفتاربارہ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ طوفان کی شدت میں کمی آگئی،کیٹیگری ون میں داخل ہوگیا، ہوا کی رفتار چوتیس سے سینتالیس ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہے۔سمندری طوفان کے اثرات سندھ میں نمودار ہونا شروع ہوگئے۔سمندری طوفان کے بلوچستان کے ساحلوں سے ٹکرانے پر لہریں چھ سے آٹھ میٹر بلند ہوں گی۔

طوفان کے باعث بدین کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں کے باعث سمندر سے تیز لہریں اٹھنا شروع ہوگئیں۔ٹھٹھہ میں کیٹی بندر،سجاول،جاتی،شاہ بند ر اور گھارومیں تیز ہواؤں کے باعث موسم ابرآلودہوگیا۔موسلادھار بارش سے متعدد علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طوفان سے ساحلی علاقوں کی ایک لاکھ کی آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عمان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد بلوچستان کے علاقوں پسنی، جیوانی اور گوادر سمیت ملحقہ علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ حب میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر ساحل سمندر پر لیویز اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں ڈام، سونمیانی، گڈانی کی سرکاری عمارتیں ریلیف کیمپ میں تبدیل کردی گئی ہیں۔ سمندری طوفان کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔حیدرآباد میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی حکومت نے شہر کی اڑسٹھ پرانی عمارتوں کے مکینوں کو عمارتیں خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ دوسری جانب کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل صالح فاروقی نے کہا کہ طوفان سے کراچی کے علاقے منگھوپیر، گڈاپ ٹاون اور یوسف گوٹھ متاثر ہوسکتے ہیں تاہم عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔


Name:  Strom in Oman.jpg
Views: 220
Size:  18.0 KB
عمان: سمندری طوفان ، ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی
مسقط: عمان میں سمندری طوفان پیٹ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی۔ عمان کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق مرنے والوں میں شہری دفاع کا ایک اہلکار اور پانچ دیگر افراد شامل ہیں۔ تمام افراد بارش کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ کرہلاک ہوئے۔ عمان کے خبررساں ادارے او این اے کے مطابق سمندری طوفان کا رخ اب پاکستان کی جانب ہے تاہم اس کی شدت کم ہوگئی ہے۔

عمان کی حکومت نے طوفان سے پہلے متعدد حفاظتی اقدامات کئے تھے۔ مشرقی ساحلی علاقے کے ہوٹل خالی کرالئے گئے تھے اور جزیرہ مسیرہ کے باسیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔ دو ہزار سات میں عمان میں طوفان سے انچاس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق طوفان سے تین ارب نوے کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened
Reply With Quote