View Single Post
Old 07-04-2010, 10:46 AM   #1
Ch|Iftikhar
Exclamation Loog Kehtay hain aur Quran Kehta hay! لوگ کہتے ہيں

بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته


لوگ کہتے ہيں
مرد عورت برابر ہيں
مگر
اللہ فرماتا ہے

“لَيْسَ الذَّكَرُ كَالأُنثَى
ذکر (مرد) انثي (عورت) جيسا نہيں ہوتا “
(آل عمران 31)
=====================================


لوگ کہتے ہيں
آج کے دور کے مطابق دين ميں تبديلي وقت کي ضرورت ہے
مگر
اللہ فرماتا ہے

الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً
“(1400 سال پہلے )
آج ميں نے تمہارے لئے تمہارا دين مکمل کر ديا
اور اپني نعمتيں تم پر پوري کر ديں اور تمہارے لئے اسلام کو دين پسند کيا “
(المائدہ 3)

==============================================
لوگ کہتے ہيں
اپنے وطن کي مٹي کي قسم کھاؤ ، اپني ماں کي قسم کھاؤ
مگر
نبي محمد صلي اللہ عليہ وسلم فرماتے ہيں
“جس نے غير اللہ کي قسم کھائي اس نے شرک کيا“
(رواہ ابو داود)

=========================================
لوگ کہتے ہيں
بيوي صرف ايک ہي ہوني چاہيے
مگر
نبي محمد صلي اللہ عليہ وسلم فرماتے ہيں
“ شادياں کرو چاہنے واليوں اور زيادہ جننے واليوں سے کيونکہ ميں کثرت امت پر فخر کروں گا “
(رواہ ابو داودو النسائي)

==========================================
لوگ کہتے ہيں
آخر اللہ کو ہماري ياد آہي گئي
مگر
اللہ فرماتا ہے

َمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيّاً
تمہارا پروردگار بھولنے والا نہيں
[مريم : 64]

====================================

لوگ کہتے ہيں
ايسا کيوں يا رب ۔۔۔ اتنا ظلم کيوں يا رب ۔۔۔ اتني سختي کيوں يا رب؟؟
مگر
اللہ فرماتا ہے

لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ
اللہ جو کام کرتا ہے اس کے ليے وہ کسي کے آگے جواب دہ نہيں
اس کي باز پرس نہيں کي جائے گي
[الأنبياء : 23]

====================================
لوگ کہتے ہيں
پريشانيوں اور مصيبتوں نے عمر ہي گھٹا دي
*
مگر
اللہ فرماتا ہے

وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاء أَجَلُهُمْ لاَ يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلاَ يَسْتَقْدِمُونَ
اور ہر ايک گروہ کے ليے (موت کا) ايک وقت مقرر ہے۔
جب وہ آ جائے تو نہ تو ايک گھڑي دير ہو سکتي ہے نہ جلدي
[الأعراف : 34]

====================================
لوگ کہتے ہيں
آج کا دن بڑا منحوس تھا ، يہ دن ميرے ليے بڑا برا دن تھا ، زمانہ بڑا غدار ہے
مگر
اللہ فرماتا ہے

حديث القدسي
ابن آدم مجھے اذيت ديتا ہے
وہ زمانے (وقت) کو گالي ديتا ہے جب کہ زمانہ “ميں “ ہوں
ہر حکم ميرے ہاتھ ميں ہے
اور ميں ہي دن رات کو پلٹاتا ہوں
(متفق عليہ )

=================================

لوگ کہتے ہيں
مال جمع کرو يہ تمھارے ليے بہتر ہے
مگر
اللہ فرماتا ہے

َأَنفِقُوا خَيْراً لِّأَنفُسِكُمْ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(اللہ کي راہ ميں) خرچ کرو (يہ) تمہارے حق ميں بہتر ہے۔
اور جو نفس کي حرص سے بچا لئے گئے تو وہي ہدايت پانے والے ہيں
[التغابن : 16]

==========================================

لوگ کہتے ہيں
مولوي بلا کر قرآن پڑھا لو اور انہيں کچھ کھلا پلا دو يا پيسے دے دو
مگر
نبي محمد صلي اللہ عليہ وسلم فرماتے ہيں
قرآن کو روٹي کمانے کا ذريعہ مت بناؤ۔
جس نے قرآن پڑھ کر اسے روٹي کمانے کا ذريعہ بنايا
وہ قيامت کے دن اس صورت ميں آئے گا کہ اس کے چہرے پر گوشت نہ ہوگا
(مسند احمد)(بہيقي )

================================================
لوگ کہتے ہيں
اولياء کي قبروں پر تعظيم کے ليے انہيں سجدہ کرنا جائز ہے
مگر
نبي محمد صلي اللہ عليہ وسلم فرماتے ہيں
تم سے پہلے کي قوميں اپنے انبياء کي قبروں کو مساجد بناليتي تھيں ،
خبردار قبروں کو سجدہ گاہ نا بنانا
ميں تمھيں اس چيز سے روک رہا ہوں
(مشکوۃ)


======================================
لوگ کہتے ہيں
قبر والوں کو پکارو وہ تمھاري پکار سنتے ہيں
مگر
اللہ فرماتا ہے
جسے تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تمھارے جيسے بندے ہي ہيں
اور جن کو يہ اللہ کے سوا پکارتے ہيں وہ ان کا کوئي جواب نہيں دے سکتے
(الاعراف 194)(الرعد 14)

=========================================
آخر ميں آپ سے ايک سوال



آپ لوگوں کي بات مانتے ہيں يا اپنے اللہ اور رسول کي ؟؟؟

  Reply With Quote