View Single Post
Old 07-04-2010, 10:43 AM   #1
Ch|Iftikhar
Exclamation شہداء پانچ قسم کے ہیں۔

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک شخص جا رہا تھا کہ اس نے راستے میں ایک کانٹے دار شاخ دیکھی تو ( راستے سے ) ہٹا دی۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے اس کا بدلہ دیتے ہوئے اس کو بخش دیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شہید پانچ ہیں۔ جو طاعون ( وبا یعنی جو مرض عام ہو جائے اس زمانہ میں طاعون قے و دست سے ہوتا ہے ) سے فوت ہو جائے جو پیٹ کے عارضے سے مرے ( جیسے اسہال یا پیچش یا استسقاء سے ) اور جو پانی میں ڈوب کر مرے اور جو دب کر مرے اور جو اللہ کی راہ میں مارا جائے۔
  Reply With Quote