View Single Post
  #1  
Old 01-12-2009, 06:50 PM
Nadeem Iqbal's Avatar
Nadeem Iqbal Nadeem Iqbal is offline
BZU EVENTS

 
Join Date: Nov 2008
Location: *************
Posts: 294
Contact Number: +923xxxxxxxxx
Program / Discipline: BSCS
Class Roll Number: 00-00
Nadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the roughNadeem Iqbal is a jewel in the rough
Exclamation بالي وڈ ڈائري

بيچاري پرينکا


پرينکا چوپڑا اپني آنے والي فلم ’انجانا انجاني‘ کي شوٹنگ کر رہي ہيں
کيا آپ جانتے ہيں کہ بالي وڈ فلموں کي ہيروئين کس بنياد پر اپني فلموں کي تاريخيں پروڈيوسرز کو ديتي ہيں؟

آپ کہيں گے يہ کيسا سوال ہے؟ يقينا" اپني سہولت اور فري ٹائم کو مدنظر رکھ کر۔ نہيں، بالي وڈ کے ميک اپ مين پامپي کي تاريخيں ديکھ کر! وہ يہ ديکھتي ہيں کہ پامپي تو کہيں کسي فلم ميں مصروف نہيں۔ دراصل پامپي ايسا ميک اپ مين ہے جس کے ہاتھوں کے جادو سے بالي وڈ ہيروئين کا حسن پردے پر نکھر جاتا ہے۔ اکثر اوقات ايسا بھي ہوتا ہے کہ ميک اپ مين کے ليے ٹاپ ہيروئينوں کے درميان جھگڑا بھي ہو جاتا ہے۔

پرينکا اور ان کا سکريٹري فلم ’انجانا انجاني‘ کي شوٹنگ کے ليے پامپي کو تلاش کر رہے تھے۔ پرينکا کے سکريٹري نے پامپي کي تاريخوں کے ليے بہت کوشش کي ليکن پتہ چلا کہ اسے پہلے سے ہي کرينہ کپور نے اپني فلم ’مدر‘ کے ليے بک کر ليا ہے۔ بيچاري پرينکا کو بينکاک شوٹنگ کے ليے پامپي کے بغير ہي جانا پڑا۔ چليے شاہد کے بعد جھگڑے کي ايک اور وجہ دونوں کے درميان بن گئي۔

سلمان اور عامر کي شرارتيں

اگر آپ کو عامر اور سلمان خان کو شرارتيں کرتے ديکھنا ہے تو پھر آپ کو رات جگا کرنا ہو گا۔ رات کے دو بجنے ديجيے اور پھر باندرہ کي سڑکوں پر آپ کو اپنے دونوں چہيتے ستارے سرخ رنگ کي موٹر سائيکل پر دندناتے پھرتے نظر آئيں گے۔ اس کے بعد سلمان عامر کو اپني اس مخصوص جگہ لے جاتے ہيں جہاں دونوں کي مستي عروج پر ہوتي ہے۔ ليکن ٹہريے آپ کے ليے ان سے ملاقات پھر بھي اتني آسان نہيں ہو گي کيونکہ ان کے ساتھ ان کے باڈي گارڈز اپني گاڑيوں ميں ان کے حفاظت کے ليے موجود ہوتے ہيں۔

دہشت گردي پر ايک اور فلم

ہدايت کار کبير خان کي فلم ’نيويارک‘ اور کرن جوہر کي فلم ’قربان‘ کے بعد اب فلمساز ميرا نائر گيارہ ستمبر کے دہشت گرد حملے کے پس منظر ميں فلم بنانے کي تياري ميں ہيں۔ پاکستاني نژاد برطانوي مصنف محسن حامد کي مقبول کتاب دا ريلکٹنٹ فنڈامينٹلسٹ‘ کي کہاني کو پردے پر اتارنے کي تيارياں جاري ہيں۔ خبروں پر اگر بھروسہ کريں تو اس فلم ميں ناول کے ہيرو ’چنگيز‘ کے کردار کے ليے ميرا اپنے پسنديدہ ہيرو عرفان خان کو سائن کرنے والي ہيں جبکہ ان کے پارٹنر چاہتے ہيں کہ اس فلم کے ليے کسي ہالي وڈ سٹار کو ليا جائے۔

بينظير کي فلم پر روک

قطرينہ کيف ان دنوں ايک ساتھ کئي فلموں کي شوٹنگ کر رہي ہيں

خبريں ہيں کہ پاکستاني ليڈر بينظير بھٹو کي زندگي پر بننے والي فلم پر بينظير کے شوہر آصف علي زرداري نے روک لگا دي ہے۔ پاکستاني نژاد برطانوي شہري طارق علي اور بالي وڈ فلمساز مہيش بھٹ مشترکہ طور پر اس پروجيکٹ کا حصہ تھے اور بالي وڈ ہيروئين شبانہ اعظمي بينظير کا کردار نبھا رہي تھيں۔ يہ فلم جس کا دونوں ممالک کے لوگوں کو بے صبري کے ساتھ انتظار تھا پتہ نہيں ہند پاک تعلقات کے درميان پيدا تلخي کي وجہ سے التواء ميں ہے يا پھر واقعي زرداري صاحب اس فلم کو اپني نگراني ميں بنوانا چاہتے ہيں کہ کيونکہ يہ ان کي اپني زندگي کا ايک حصہ ہے۔

قطرينہ بستر پر

کيٹ بے بي کو جب لوگوں نے شہر کے ايک ’فائيو سٹار ہسپتال‘ ميں جاتے ديکھا تو لوگوں ميں کھلبلي مچ گئي۔ پانچ گھنٹوں بعد جب وہ ہسپتال سے سارے ٹيسٹ کروا کر باہر نکليں تو پتہ چلا کہ کيٹ کا ہيموگلوبين بہت ہي کم ہو گيا تھا اور انہيں يرقان ہوا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہيں آرام کرنے کي سخت ہدايت دي ہے۔ ہم سب کيٹ کي صحت کے ليے دعاگو ہيں۔

شاہ رخ کا پيغام

اتوار کو ممبئي حملوں ميں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقيدت پيش کرنے کے ليے شاہ رخ خان دلي پہنچے تھے

چھبيس نومبر حملے کے ايک سال ہو جانے پر بالي وڈ کنگ نے ايک پيغام شہر کي ديوار پر لکھا ہے ’لو، لائٹ اينڈ پرئيرز ٹو آل‘۔ ممبئي ميں چھبيس گيارہ کي برسي کے موقع پر لوگوں نے اس حملے ميں ہلاک ہوئے لوگوں کو خراج عقيدت پيش کرنے کے ليے ايک انوکھا طريقہ ڈھونڈ نکالا۔ مرين لائنز پر ڈيڑھ کلوميٹر ديوار پر کسي نے اپنے خيالات لکھے تو کسي نے پينٹنگ بنائي۔ اس موقع پر شاہ رخ بھي پہنچے اور انہوں نے اپنا پيغام لکھا۔

سيف کي فنکارانہ نظريں

کون کہتا ہے کہ سيف صرف دل پھينک عاشق ہيں؟ انہوں نے يہ ثابت کرنے کي کوشش کي ہے کہ مانا وہ سلمان کي طرح مصوري نہيں کر سکتے ليکن ان ميں فن کو پرکھنے کي ’سمجھ‘ ہے۔ سيف حيدرآباد ميں اپني فلم ’قربان‘ کي تشھير کے ليے گئے تھے وہاں انہوں نے ايک مصور کي لگي پينٹنگ ديکھي اور وہ انہيں اتني پسند آئي کہ وہ ان کے گھر پہنچ گئے اور وہاں ان سے ملاقات کے ساتھ ہي ان کي بنائي دو پينٹنگز بھي خريد ليں۔ اب وہ کس گھر ميں اسے لگائيں گے يہ سوال ضرور باقي ہے۔ اس گھر ميں جسے انہوں نے کرينہ کے ليے خريدا ہے يا پھر اس گھر ميں جس ميں وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہتے ہيں؟

عامر فلم نہيں کريں گے

عامر کے پرستاروں کو مايوسي کا سامنا کرنا ہو گا کيونکہ عامر خان نے کہہ ديا ہے کہ آئندہ برس وہ کوئي فلم نہيں کريں گے۔ تو پھر وہ کيا کريں گے؟ کيا انہوں نے فلموں سے کنارہ کشي کر لي ہے۔ نہيں بھئي۔ دراصل ان کي ہوم پروڈکشن کي تين فلميں بن رہي ہيں۔ پہلي تو خود ان کي بيوي کرن راؤ کي فلم ’دھوبي گھاٹ‘، پھر ’دہلي بيلے‘ اور تيسري فلم ہے ’دي فالنگ!‘ عامر ان تينوں فلموں پر اپنا پورا دھيان دينا چاہتے ہيں بس اس ليے وہ اداکاري نہيں کريں گے۔ عامر يہ تو زيادتي ہوئي نا۔




Last edited by .BZU.; 12-12-2009 at 05:20 AM. Reason: link removed... sab detail di tu hoi hay.. then why giving back link to that website...
Reply With Quote