BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/index.php)
-   Daily News And halat-e-hazra (http://bzupages.com/forumdisplay.php?f=15)
-   -   91 killed in Peshawar market blast: officials (http://bzupages.com/showthread.php?t=6250)

.BZU. 28-10-2009 06:55 PM

91 killed in Peshawar market blast: officials
 
2 Attachment(s)
Attachment 10627
PESHAWAR : A powerful bomb blast ripped through the congested Meena Bazaar close to Piple Mandi in the heart of Peshawar city here Wednesday killing at least 91 people and injured around 215, local hospital sources told reporter at the hospital.

The spokesman of Lady Reading Hospital told APP that up to 91 people were killed and around 215 injured in the deadly blast. He said that emergency has been imposed in hospital and doctors on leave have been called in for duty. The critical injured have been shifted to ICU, he added. He appealed for blood donation.

The AIG Bomb Disposal Squad Shafqat Malik told media that huge explosion occurred due to car bomb in which around 150 kilogram explosive material was planted which played havoc in the thickly populated Meena bazaar and Pipal Mandi.

Several buildings at the site of explosion were razed to ground as result of which most of the people were trapped under the debris and died due to burn injuries and suffocation.

The DCO Peshawar Shahibzada Muhammad Anis said that most of the dead are women and children. Over five dozens shops were gutted and vehicles smashed into pieces.

The blast site was situated close to Chowk Yadgar and Ghanta Ghar, commercial hub of the provincial capital. The local rescuers evacuated the people from the debris and shifted them to the hospital. Huge fire erupted after the blast was extinguished by the city fire brigade.

The death toll may rise with the passage of time after clearing rubbles of the destroyed buildings, DCO told the media men.

The Rescue teams are facing the problems in evacuating the injured from the site as the area is thickly populated.

Attachment 10628
پشاور دھماکا،91افراد جاں بحق
پشاور: پشاور کے علاقے پیپل منڈی میں زور دار دھماکے سے متعدد خواتین سمیت اکیانوے افراد جاں بحق اور دو سو کے قریب زخمی ہوگئے۔پچیس زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکا اندرون شہر کے گنجان آباد علاقے پیپل منڈی کے قریب مینا بازار میں ہوا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کی دکانوں، مکانات اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور علاقہ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ دھماکے سے قریبی مسجد شہید ہوگئی اور پچاس سے زائد دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ متعدد زخمی تاحال مسجد کے ملبے تلے دبے ہیں۔

دھماکے کے وقت مینا بازار میں رش تھا اور خواتین بچوں کے ساتھ شاپنگ میں مصروف تھیں۔ دھماکے کے بعد بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔ ہر طرف زخمیوں کی امداد کیلئے چیخ و پکار تھی۔ ایک ایک ایمبولنس میں کئی کئی زخمی اسپتال منتقل کئے گئے۔ لوگ زخمیوں کو دیکھ کر آہ و بکا کررہے تھے اور کچھ بازار میں پیاروں کو تلاش کررہے تھے۔ زخمیوں میں جمعیت علما اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی اہلیہ اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے اکیانوے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے لوگوں سے خون دینے کی اپیل کی ہے۔ اڑسٹھ لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے میں ایک سو بیس کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

وزیراعلی سرحد نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور اندرون شہر سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔ پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ سینئر ڈی سی او کے مطابق یہ تیرہواں دھماکا ہے جس میں کئی افراد جاں بحق ہوئے۔ اس مہینے اب تک پشاور میں دہشت گردی کی چار بڑی وارداتیں ہو چکی ہیں۔ صدر اور وزیراعظم نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

.BZU. 30-10-2009 01:57 AM

Re: 91 killed in Peshawar market blast: officials
 
پشاور کی پیپل منڈی میں واقع مصروف مینا بازار میں بدھ کو ہونے والے طاقت ور بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 109ہو گئی ہے جن میں15بچے اور 27خواتین شامل ہیں۔ یہ تفصیلا ت لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چسپاں کی گئی فہرست میں دی گئی ہیں۔ اس حملے میں 184 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں کئی کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

بارود سے بھری ایک گاڑی میں کیا جانے والایہ دھماکہ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی اسلام آباد آمد کے چند گھنٹوں بعد ہوا اور پچھلے دو سالوں میں پاکستان میں ہونے والا یہ مہلک ترین بم دھماکہ ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں شادی بیاہ کا سامان، کھلونے اور زیورات بیچنے والی دکانوں کو ملبے کے ڈھیر میں بدل دیا۔ اس بازار میں پشاور اور اس کے مضافات میں آباد متوسط اور غریب طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین خریداری کے لیے آتی ہیں۔
امریکہ وزیر خارجہ نے بدھ کو اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدل افراد کی کارروائی قرار دیا جو انتہاپسندی کو فروغ دینے کے لیے معصوم لوگوں کو ہلاک کررہے ہیں


All times are GMT +5. The time now is 04:06 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.