BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/index.php)
-   Daily News And halat-e-hazra (http://bzupages.com/forumdisplay.php?f=15)
-   -   Altaf Hussain ka khat, Khidmat aur Mutalbat; ’الطاف حسين کا خط، خدمات اور مطالبات‘ (http://bzupages.com/showthread.php?t=17822)

thecool 01-09-2011 02:43 PM

Altaf Hussain ka khat, Khidmat aur Mutalbat; ’الطاف حسين کا خط، خدمات اور مطالبات‘
 
1 Attachment(s)

پاکستان کے صوبہ سندھ کے سابق سينيئر وزير اور پيپلز پارٹي کے رہنما ذوالفقار مرزا نے کراچي ميں منعقدہ ايک پريس کانفرنس ميں جہاں ايم کيو ايم اور وزيرِ داخلہ کو شہر کے حالات کي خرابي کا ذمہ دار قرار ديا وہيں ايک ايسے خط کا ذکر بھي کيا جس ميں مبينہ طور پر متحدہ قومي موومنٹ کے قائد الطاف حسين نے برطانوي وزيراعظم سے کہا تھا کہ پاکستان کي خفيہ ايجنسي آئي ايس آئي کا خاتمہ ضروري ہے ورنہ يہ ايجنسي اسامہ اور طالبان پيدا کرتي رہے گي۔

پير کو يہ خط پاکستان کے نجي ٹي وي چينل اے آر وائي کے ايک ٹي وي مذاکرے ميں پيش کيا گيا جس ميں خود ذوالفقار مرزا بھي مدعو تھے۔

پيش کيا جانے والا خط مبينہ طور پر ستمبر گيارہ کے امريکہ پر حملوں کے بعد لکھا گيا تھا۔

تئيس ستمبر سنہ دو ہزار ايک کو تحرير کيے جانے والے اس خط ميں ان خدمات کا ذکر ہے جو کہ ايم کيو ايم سرانجام دے سکتي ہے اور ان کے عوض ايم کيو ايم کو کيا چاہيے کا ذکر ہے۔

اس خط کے آغاز ميں کہا گيا ہے کہ ايم کيو ايم ہر قسم کي دہشت گردي، مذہبي انتہا پسندي اور تشدد کے خلاف ہے اور حقيقي جمہوريت کے حق ميں ہے جبکہ خط کے اختتام ميں اميد ظاہر کي گئي ہے کہ اگر برطانيہ اور عالمي برادري کے ليے پاکستان کي جغرافيائي اور تجارتي اہميت باقي ہے تو اس خط پر سنجيدگي سے غور کيا جائے گا ۔

کيا خدمات پيش کي جا سکتي ہيں

اس خط کے مطابق اگر يہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو پانچ روز کے نوٹس پر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچي ميں دہشت گردي کے خلاف عالمي برادري کے حق ميں مظاہرے کيے جاسکتے ہيں۔ ان مظاہروں ميں لاکھوں افراد حصہ ليں گے بشرطيکہ حکومتِ پاکستان مظاہروں کي اجازت دے۔

خط ميں مزيد کہا گيا ہے کہ اس قسم کا پہلا مظاہرہ چھبيس ستمبر کو کراچي ميں منعقد کي جائے گي۔ (ايم کيو ايم کي اپني ويب سائيٹ کے مطابق دہشت گردي کے خلاف اس تاريخ کو ريلي نکالي گئي تھي جس سے الطاف حسين نے خطاب کيا تھا۔)

دوسرے نمبر پر کہا گيا ہے کہ ايم کيو ايم صوبہ سندھ کے ديہاتوں اور قصبوں اور کسي حد تک پنجاب ميں انساني انٹيليجنس مہيا کرنے کے ليے لامحدود وسائل بروئے کار لائے گا۔ ايم کيو ايم انتہا پسندوں اور طالبان سے روابط رکھنے والي تنظيموں کے ساتھ ساتھ مدارس کي بھي نگراني کرے گي۔

تيسرے نمبر پر اس خط ميں کہا گيا ہے کہ امدادي کارکنوں کے بھيس ميں مخصوص گروہوں کو افغانستان بھيجا جائے گا تاکہ مغربي انٹيليجنس ايجنسيوں کو مدد فراہم کي جاسکے۔

ايم کيو ايم کے مطالبات

ايم کيو ايم کے سربراہ کي جانب سے مبينہ طور پر لکھے گئے خط ميں کہا گيا ہے کہ خدمات کے عوض ايم کيو ايم يقين دہاني چاہتي ہے کہ مندرجہ ذيل مطالبات پورے کرائے جائيں گے۔ يہ مطالبات ہمارے ليے اور پاکستان کے ليے اہم ہيں۔

پہلا مطالبہ ہے کہ ايم کيو ايم کو صوبہ سندھ ميں برابر کي شرکت داري چاہيے اور وفاقي سطح پر حقيقي پارٹنر بنايا جائے۔

دوسرا مطالبہ يہ ہے کہ ايم کيو ايم کو تعليم، روزگار، فوج اور انتظاميہ سميت تمام شعبہ زندگي ميں برابري کا حصہ ملنا چاہيے۔

تيسرے نمبر پر کہا گيا ہے کہ مقامي سطح پر پوليس ميں مہاجر اور سندھي بھرتي کيے جائيں۔

چوتھا مطالبہ ہے کہ صوبوں کو مکمل خودمختاري دي جائے اور وفاق کا کنٹرول صرف دفاع، خارجہ امور اور مالي پاليسي پر ہي ہو اور ان پاليسيوں ميں ہر صوبے کي برابر کي نمائندگي ہو۔

اس خط کے مطابق پانچواں اور آخري مطالبہ يہ ہے کہ پاکستان کي خفيہ ايجنسي آئي ايس آئي کو تحليل کر دينا ضروري ہے ورنہ يہ ادارہ اسامہ بن لادن اور طالبان پيدا کرتا رہے گا۔


All times are GMT +5. The time now is 02:07 AM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.