BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/index.php)
-   Urdu Articles (http://bzupages.com/forumdisplay.php?f=320)
-   -   Mujhay tu janat main hona chahiye tha suicide Bomber ’مجھے تو جنت میں ہونا چاہیے تھا‘ (http://bzupages.com/showthread.php?t=15140)

.BZU. 07-04-2011 01:06 AM

Mujhay tu janat main hona chahiye tha suicide Bomber ’مجھے تو جنت میں ہونا چاہیے تھا‘
 
1 Attachment(s)
ّ ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور دربار پر خود کش حملےکلِک کی ناکام
کوشش کرنے والے پندرہ سالہ عمر عرف فدائی نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ ان کے والد زبیر کراچی میں ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے اور عمر کے بقول ان کے والد فیکٹری میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
Attachment 22944
تفتیش کے دوران عمر نے بتایا کہ وہ افغان سرحد کے قریب طورخم کا رہائشی ہے اور جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں نور پبلک سکول میں دسویں جماعت کا طالب علم ہے۔ ’اسی سکول میں طالبان نے مجھ سے ملاقات کی اور مجھے مرکز لے گئے اور وہاں میرا نام فدائی رکھا۔ امیر (جس کا نام عمر کومعلوم نہیں) مجھے ٹریننگ دیتا تھا۔‘

خود کش حملہ آور کا مکالمہ
گرفتاری کے بعد ہسپتال میں اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے عمر سے سوال کیا کہ اس نے اس قدر تکلیف کیوں اُٹھائی؟ اس کا ایک بازو کٹ گیا ہے اور اس کا جسم بھی زخموں سے چُور ہے۔ عمر کا جواب تھا ’یہ تکلیف اس نے بہشت کے لیے اُٹھائی ہے۔‘

خود کُش بمبار عمر کے مطابق امیر نے انہیں بتایا تھا کہ ’دربار پر جانے والے لوگ امریکیوں سے بھی بڑے کافر ہیں‘۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر پشتو لہجے میں ٹوٹی پھوٹی اردو بول رہا تھا جبکہ اس کے چہرے پر خوف کی کوئی علامت نہیں تھی۔

تفتیش میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمر کو ظفر نامی ایک شخص سخی سرور کے مزار پر چھوڑ کر گیا تھا۔ عمر کے گھر میں والدہ اور دو بہنیں ہیں جنھیں وہ بتا کر بھی نہیں آٓیا تھا۔
نشتر ہسپتال میں اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ عمر نے ہوش میں آٓنے کے بعد کہا کہ اس کو تو ’جنت میں ہونا چاہیے تھا وہ ہسپتال میں کیوں ہے‘ اس نے یہ بھی کہا کہ ’تم لوگ میری زندگی بچا رہے ہو۔ جن لوگوں نے مجھے بھیجا ہے وہ مجھے ہرگز زندہ نہیں چھوڑیں گے‘۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

آٓرپی او ڈیرہ غازی خان احمد مبارک احمد نے میڈیا کو بتایا کہ سبیل کے پاس خودکش حملہ کرنے والے کا نام اسماعیل عرف فدائی تھا۔ ’وہ ہر اس بندے کو فدائی کہتے ہیں جو ٹریننگ لے لیتا ہے۔ عمر نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اسماعیل کا اصل نام عبداللہ ولد نوراللہ تھا۔‘

آر پی او کے مطابق عمر نے بتایا کہ طورخم میں پانچ ٹریننگ کیمپ بنے ہوئے ہیں۔ ’ٹریننگ کیمپ کے متعلق مزید تو وہ کوئی بات نہیں بتاسکا سوائے اس کے کہ جو ٹرینر تھا اس کا نام سنگین خان تھا۔ سنگین خان بھی تحریکِ طالبان کے لیڈران سے ہدایات لے کے یہ ٹریننگ کرتا ہے۔‘

نشتر ہسپتال میں اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ عمر نے ہوش میں آنے کے بعد کہا کہ اسے تو ’جنت میں ہونا چاہیے تھا‘ ہسپتال میں کیوں ہے؟ اس نے یہ بھی کہا کہ ’تم لوگ میری زندگی بچا رہے ہو جن لوگوں نے مجھے بھیجا ہے وہ مجھے ہرگز زندہ نہیں چھوڑیں گے‘۔ اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

thecool 08-04-2011 08:19 PM

Re: Mujhay tu janat main hona chahiye tha suicide Bomber ’مجھے تو جنت میں ہونا چاہیے تھا‘
 
D.G. KHAN: Arrested suicide bomber, who tried to detonate at the Shrine of Sakhi Sarwar, has revealed that he was trained in Mir Ali tribal area along with other 300, Geo News reported.

Talking to Geo at district hospital, arrested bomber Umer further revealed that Commander Sangin Khan is supervising the training camps both in Pakistan and Afghanistan.

He said he and his companion Ismail reached Sakhi Sarwar where the latter detonated himself but he was apprehended. People in D.G Khan has started worshiping dead and were crossing the circles of Islam, therefore, they went Sakhi Sarwar for suicide bombing.

Umer said he was student of class IX.

He regretted at killing of innocent citizens and appealed all the would-be suicide bombers not to involve in this.

.BZU. 22-11-2011 11:34 PM

Re: Mujhay tu janat main hona chahiye tha suicide Bomber ’مجھے تو جنت میں ہونا چاہیے تھا‘
 


All times are GMT +5. The time now is 01:02 AM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.