BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/index.php)
-   Daily News And halat-e-hazra (http://bzupages.com/forumdisplay.php?f=15)
-   -   پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ (http://bzupages.com/showthread.php?t=12001)

Gunjial 02-10-2010 12:27 PM

پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔
 
اعصام اور روہن کی کیرئر بیسٹ رینکنگ


http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/...bopanna283.jpgاعصام اور روہن کو فائنل میں برائن برادرز نے ہرایا تھا


پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا کی جوڑی نے پہلی مرتبہ ٹینس کے ڈبلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔
حال ہی میں یو ایس اوپن گرینڈ سلام مقابلوں میں مردوں کا ڈبلز فائنل کھیلنے والی اس جوڑی کو پیر کو جاری ہونے والی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔
گزشتہ رینکنگ میں اعصام اور روہن کی جوڑی پندرہویں درجے پر تھی تاہم یو ایس اوپن میں بہترین کارکردگی کی بدولت وہ نو درجے ترقی کے بعد چھٹے درجے پر آ گئے ہیں جو کہ ان دونوں کے کیرئر کی اب تک کی بہترین درجہ بندی بھی ہے۔
اعصام الحق نے حال ہی میں ختم ہونے والے یو ایس اوپن مقابلوں میں مینز ڈبلز کے علاوہ مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا تاہم ان دونوں فائنلز میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔


All times are GMT +5. The time now is 04:19 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.