BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/index.php)
-   Islam (http://bzupages.com/forumdisplay.php?f=16)
-   -   بیٹھتے ، لیٹتے وقت اللہ کو یاد نا کیا تو (http://bzupages.com/showthread.php?t=11994)

muhammad_ijaz 02-10-2010 11:44 AM

بیٹھتے ، لیٹتے وقت اللہ کو یاد نا کیا تو
 
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:جو شخص کسی جگہ بیٹھا اور وہاں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کیا تو پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر نقصان اور وبال ہو گا اور جو شخص کسی بستر پر لیٹا اور وہاں بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کیا تو ایسے شخص پر اللہ کی طرف سے نقصان اور وبال (گناہ) ہو گا۔ (ابو داؤد۔ سند حسن ہے)

اس سے کوئی خاص دعائیں مراد نہیں ہیں – مسلمان شخص جب کسی جگہ بیٹھتا ہے تو اپنے ساتھی سے اسلامی باتیں کرتا ہے – جو کہ اللہ کے ذکر میں شمار ہوتی ہیں – تنہائی کی صورت میں وہ اپنے دل میں اسلامی باتیں سوچتا ہے – اور کبھی کبھی زبان سے بھی اللہ اکبر یا کوئی اور اسلامی کلمہ کہہ دیتا ہے – یہ بھی ذکر میں شمار ہوتا ہے – اور یہی حالت لیٹتے وقت ہوتی ہے



All times are GMT +5. The time now is 02:49 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.