BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Articles > Urdu Articles


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
Old 16-06-2011, 03:35 PM   #1
Carbon Free City in Abu dhabi ابوظہبی صحرا میں زیر تعمیر جدید ترین شہر
.BZU. .BZU. is offline 16-06-2011, 03:35 PM

صحرا میں زیر تعمیر جدید ترین شہر

دنیا کا پہلا کاربن فری شہر ‘‘مصدر‘‘ ابوظہبی میں زیر تعمیر ہے جس میں توانائی کا واحد وسلیہ سورج کی روشنی ہو گی۔


Name:  Carbon Free City in Abu dhabi.jpg
Views: 354
Size:  112.7 KB

شہر میں نہ دھواں ہوگا نہ ردی اور نہ گاڑیاں
اس شہر میں نہ گاڑیاں نظر آئیں گی اور نہ ہی بلند و بالا عمارتیں۔ ابوظہبی کو انٹرنیشنل رینیوایبل انرجی ایجنسی (irena) کے سکریٹریٹ کی رہائش کے انتظام کے لئے منتخب کیا گيا ہے۔
اور یہ پہلا موقع ہے جب کسی عالمی تنظیم نے مشرق وسطی کے کسی شہر کو اپنے صدر دفتر کے لئے منتخب کیا ہے۔
کاربن فری ‘‘مصدر ‘‘ شہر مکمل طور پر قابل تجدید توانائی سے اپنی ضروریات پوری کر کے دنیا کا صرف پہلا کاربن فری شہر ہی نہیں بنے گا بلکہ یہاں عام شہروں کی طرح ‘‘ردی‘‘ کا نام و نشان نہیں ہو گا کیونکہ ہر قسم کی ردی کو ری سائیکل کر کے دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا اور اس طرح یہ دنیا کے لیئے ایک مثالی شہر ثابت ہو گا۔
ایک چار دیواری کے اندر تعمیر ہونے والے اس شہر کو قدیم عرب شہر کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے جہاں تنگ گلیاں عمارتوں کے سائے کی وجہ سے بھی ٹھنڈی رہیں گی اور اسی طرح پورے شہر میں ٹھنڈک کے احساس کے لیئے ‘‘لونر ٹیکنالوجی‘‘ استعمال کی جائے گی۔

Name:  Carbon Free City in Abu dhabi 2.jpg
Views: 330
Size:  124.7 KB

شمسی توانائی کا سٹیشن جو مصدر شہر میں توانائی کا واحد ذریعہ ہوگا
پٹرول اور ڈیزل کی روایتی گاڑیاں صرف شہر کے صدر دروازے سے باہر تک محدود رہیں گی جس کے بعد یا تو پیدل سفر کیا جاسکے گا یا پھر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی مقناطیسی گاڑیاں استعمال کی جاسکیں گی۔ بازاروں اور گلیوں میں پیدل سفر کیا جائے گا لیکن تھکاوٹ کی صورت میں نچلی منزل سے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی مقناطیسی سینسر کی حامل گاڑیاں استعمال کی جاسکتی ہیں جو شمسی توانائی سے چلیں گی
اس زیر تعمیر کاربن فری شہر کا ڈیزائن برطانوی آرکیٹیک فوسٹر اینڈ پارٹنرز نے تیار کیا ہے اور اس پر پندرہ بلین سے تیس بلین ڈالر کے درمیان لاگت آئے گی ۔ یہ رقم ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النیہان ادا کریں گے۔ مکمل ہونے پر اس شہر میں پچاس ہزار افراد قیام کر سکیں گے جبکہ ایک یونیورسٹی اور ایک ہزار تجارتی ادارے ہوں گے۔
تعمیراتی ٹیکنالوجی میں روایتی صحرائی اور اکیسویں صدی کی انجینیرنگ ٹیکنالوجی کا مشترکہ استعمال کیا جا رہا ہے اور قابل تجدید توانائی کے لیئے صحرامیں چمکتے ہوئے سورج کی حدت کو استعمال میں لایا جائے گا اور اس طرح‘‘مصدر ‘‘شہر آج کی دنیا میں مکمل طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے پاور حاصل کرکے دنیا کا سب سے پہلا صفر کاربن شہر ہی نہیں بلکہ ڈیزائن میں نئی طرز کی ٹیکنالوجی کی ترقی اور تجارتی اعتبار سے کثیر جہت سرمایہ کاری کا مرکز بنے گا ۔


__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened

 
.BZU.'s Avatar
.BZU.


Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
Views: 1453
Reply With Quote
Reply

Tags
میں, abu, carbon, ابوظہبی, city, dhabi, ترین, تعمیر, free, جدید, زیر, زہر, صحرا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Meri Qismat main bhi aisa koi sajda karday; میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کر دے .BZU. Urdu Poetry 0 06-09-2011 06:21 AM
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں .BZU. Urdu Poetry 0 09-05-2011 03:08 PM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 04:49 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.