BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Articles > Urdu Articles


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rate Thread Display Modes
Old 06-12-2011, 11:25 PM   #1
Asif Ali Zardari was ready to arrest on 1st December, یکم دسمبر کی رات صدرزرداری اپنی گرفتاری کے لئے تیار تھے
.BZU. .BZU. is offline 06-12-2011, 11:25 PM

Name:  Asif Ali Zardari Latest Picture.jpg
Views: 412
Size:  52.0 KB
اسلام آباد (رؤف کلاسرا) ایوان صدر میں اس وقت یکم اور دو دسمبر کی درمیانی رات خوفناک سناٹا چھا گیا جب وہاں کے تمام سرکاری نمبرز رات آٹھ بجے بند ہوگئے اور صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں اور میڈیا کی ٹیم کو یہ یقین ہو چلا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں دن کے وقت ہونے والی کارروائی کے بعد اب کسی بھی لمحے فوج آیا ہی چاہتی ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر کے مکینوں نے گزشتہ رات خوف کے عالم میں گزاری اور سب سے بری حالت میڈیا ٹیم کے لوگوں کی تھی۔
رہی سہی کسر وزیراعظم گیلانی کی بہت خراب باڈی لینگوئج نے پوری کر دی جب ’وزیراعظم آن لائن پروگرام‘ دیکھنے والوں کو یوں لگا کہ وزیراعظم ہارے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور ان سے بات بھی نہیں کی جارہی۔ وہ بڑی مشکل سے ارشد شریف اور سعدیہ افضال کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ دیکھنے والے کو کچھ نہ کچھ گڑ بڑ لگ رہی تھی کیونکہ وہ گیلانی صاحب کا فطری انداز نہیں تھا اور وہ پریشان لگ رہے تھے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یکم دسمبر کا دن ایوان صدر کے مکینوں کے لیے بہت بھاری دن تھا کیونکہ پہلے دن کے وقت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہونے والے فیصلوں سے انہیں دھچکا لگا اور حکومت کو سنے بغیر ہی کمیشن بنا دیا گیا اور کمیشن کا سربراہ بھی مقرر ہو گیا ۔ اس کے بعد حیسن حقانی کا نام ای سی ایل پر ڈالنے سے بھی ایوان صدر کو یوں لگا کہ شاید اب کھیل شروع ہو گیا ہے۔ رات کو جب سرکاری نمبر بند ہوئے تو اس سے وہاں رہنے والوں کو یہ یقین ہو چلا تھا کہ اب کسی لحمے بھی فوج آ سکتی ہے اور خاصی دیر تک ایوان صدر کے مکین اس خوف کا شکار رہے کہ اب بوٹوں کی دھمک آئی کے آئی۔
اس سارے خوف کی بیناد سپریم کورٹ میں ہونے والی کارروائی تھی جس کے بعد ایوان صدر میں معاملات معمول کے مطابق نہیں چل پائے اور سب سے زیادہ خوف صدر کی میڈیا ٹیم میں پایا گیا جو سراسمیگی کا شکار تھے کیونکہ ان سب کا خیال تھا کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف کا خود جا کر دلائل دینا اور عدالت کا ان دونوں بھائیوں کی خواہشات کا احترام کرنے کا مطلب یہ تھا کہ اب کوئی نہ کوئی اہم قدم اٹھایا جانے والا ہے اور یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا۔ شام کو بابر اعوان کی دھواں دھار پریس کانفرنس کے بعد سب کو یہی تاثر جانے لگا کہ ’کھیل ختم‘۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سارے خوف اور اندیشوں کے درمیان رات کے آٹھ بجے اس وقت سراسمرائیگی پھیل گئی جب یہ پتہ چلا کہ ایوان صدر کے سب سرکاری نمبرز جو نو سے شروع ہوتے ہیں وہ بند تھے۔ اس پر فوری طور پر یہ سمجھا گیا کہ یہ کسی فوجی بغاوت کا پیش خیمہ ہے کیونکہ پاکستان میں جب بھی فوج نے آنا ہو تو فوری طور پر فون کاٹ دیے جاتے ہیں تاکہ صدر یا وزیراعظم کسی سے رابطہ نہ کر سکیں۔
اس پر ایوان صدر کے مکینوں نے اپنے کچھ دوستوں کو موبائل فون پر رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا ان کے سرکاری نمبرز بھی چل رہے ہیں یا وہ بھی بند ہیں۔ جب ان سرکاری دوستوں نے اپنے سرکاری نمبرز چیک کیے تو پتہ چلا کہ وہ بھی بند تھے۔ اس پر ایوان صدر کے مکنیوں میں مزید گبھراہٹ پیدا ہو گئی کہ شاید اب فوج کا بغاوت کا پروگرام بن گیا تھا اس لیے سارے سرکاری نمبرز بند کر دیے گئے تھے۔ تاہم پچاس منٹ کے اس سنسنی خیز لحمات کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اٹھ بج کر پچاس منٹ پر ایوان صدر کے فون بحال ہوئے اور وہاں کے مکینوں کی جان میں جان آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری وہ اب تک واحد شخص تھے جو اپنے اردگرد ڈرپوک میڈیا مینجرز اور کمزور دل مشیروں کے باوجود بھی حوصلے میں تھے۔ تاہم اب انہیں بھی روزانہ کی بیناد پر خوف زدہ کیا جارہا ہے کہ کسی لحمے بھی کچھ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خوف و ہراس اور کوئی نہیں زرداری صاحب کا چہیتا وزیر رحمن ملک ہی پیدا کر رہا تھا۔ رحمن ملک جب بھی ایوان صدر جاتا ہے تو وہ ضرور صدر زرداری کو ان ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنا نہیں بھولتا جو اس کے بقول وہ سامنا کر رہے ہیں۔ ابھی دو دن قبل زرداری صاحب نے کراچی جانا تھا کیونکہ انہوں نے بلاول سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس سے ملنے آئیں گے۔ تاہم رحمن ملک نے انہیں پھر ڈرا دیا کہ ان کا اس وقت وہاں جانا خطرے سے خالی نہیں کیونکہ ان کے پاس نئی انفارمیشن آئی ہو ئی ہے۔ لہذا بہتر ہو گا کہ وہ ایوان صدر سے باہر نہ نکلیں۔ یوں صدر زرداری کو ڈرا کر کراچی نہیں جانے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل رحمن ملک صدر زرداری کو یہ کہہ کر ڈرا چکے ہیں کہ القاعدہ نے بلاول کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔
اب کہا جارہا ہے کہ صدر کو روزانہ کی بینار پر کوئی نہ کوئی نئی کہانی سنائی جارہی ہے کہ کسی لمحے بھی کچھ ہو سکتا ہے اور بڑے مزے کی بات یہ ہے کہ صدر زرداری کو خوف زدہ کرنے کا کام کسی اور نے نہیں بلکہ ان کی اپنی میڈیا ٹیم نے اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے اور ایوان صدر سے جاری ہونے والا بیان کہ صدر کے خلاف سازشیں ہو رہیں اور زرداری بھٹو کے روحانی بیٹے ہیں بھی اسی خوف زدہ میڈیا کے ارکان کے ذہن کی پیداوار تھا جو خود تو خوفزدہ ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اب بڑی محنت کے بعد صدر زرداری کو بھی ڈرانے میں کامیاب رہے ہیں اور یکم اور دو دسمبر کی رات ایک ایسی رات تھی جب ایوان صدر کے مکنیوں بشمول صدر زرداری کو بھی یقین ہو چلا تھا کہ آخرکار فوجی بغاوت ہو چلی تھی !
لیکن بعض ذرائع کے مطابق عقدہ یہ کھلا کہ پروگرام’وزیراعظم آن لائن‘ میں گیلانی صاحب کے کسی نادان دوست نے پروگرام کے دورانیہ میں تمام سرکاری فون نمبر بند کرائے رکھے۔لیکن شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں نے اس بات کا پورا اہتمام کیا ہوا تھا کہ کوئی بھی سرکاری نمبروں پر فون کر کے ان سے کوئی ایسی بات نہ کر سکے جس سے وزیراعظم گیلانی کو پریشانی یا شرمندگی ہو۔ اس مسئلے کا حل یہ نکالا گیا کہ کوئی سرکاری نمبروں پر فون ہی نہ کر سکے لہذا چند ایسی خواتین کی کالز اس پروگرام میں وصول ہوئیں جنہیں یا تو نوکری چاہیے تھی یا پھر ان کے چند چھوٹے موٹے مسائل تھے اور سننے والے حیران ہو رہے تھے کہ کیا وزیراعظم گیلانی کو ایک گھنٹے کے پروگرام میں صرف تین سے چار فون کالز وصول ہوئی تھیں جن میں سے دو نے ان کی شان میں قصیدے پڑھے اور انہیں بون کانفرنس کا بایئکاٹ کرنے پر مبارکباد اور انہیں ڈٹے رہنے کا مشورہ دیا۔ تین اور کالرز نے ان سے اپنے مسائل کے لیے مدد کی درخواست کی۔ یوں یہ پروگرام ختم ہوا تو فون بحال ہوئے۔


__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened

 
.BZU.'s Avatar
.BZU.


Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
Views: 1324
Reply With Quote
Reply

Tags
یکم, 1st, ali, arrest, asif, لئے, اپنی, december, تیار, تھے, دسمبر, رات, october, صدرزرداری, ready, zardari, گرفتاری, کی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Meri Qismat main bhi aisa koi sajda karday; میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کر دے .BZU. Urdu Poetry 0 06-09-2011 06:21 AM
internet main inqalab انٹرنیٹ میں انقلاب،26 ٹیرا بائیٹ کا ڈیٹا ایک سکینڈ میں منتقل ہوگا .BZU. Tech world 0 24-05-2011 11:17 AM
Betiyan bhi tu Maon Jaisi hoti hain; بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں .BZU. Urdu Poetry 0 09-05-2011 03:08 PM
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں جگہ بنا لی ہے۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:27 PM
شاہد آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں اب بھی شامل ہیں اور نمبر تین پر ہیں۔ Gunjial Daily News And halat-e-hazra 0 02-10-2010 12:22 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 02:26 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.