View Single Post
Old 04-10-2011, 03:53 PM   #1
thecool
Unhappy الٰہي يہ ترے سادہ دل بندے کدھر جائيں ؟

الٰہي يہ ترے سادہ دل بندے کدھر جائيں ؟

۔۔۔۔۔ تھک ہار کر دل نے کہا : بس تو مياں جي اب ايک ہي راستہ ہے۔ مسلمان ہو جاؤ ! اسلام لے آؤ۔ سيدھا سادا سا مذہب ہے ، نہ کوئي الجھاؤ نہ پيچيدگي ، مسلمان بن کر مزے ميں رہو گے ۔۔۔
اس خيال کا آنا تھا کہ پورے وجود ميں جيسے زلزلہ آ گيا۔ دل و دماغ ميں بجلياں کوند اٹھيں اور ميں سر سے پاؤں تک لرزنے لگا۔

افوہ ! مسلمان ہو جاؤں ؟
خدا کي پناہ۔ اس مذہب ميں تو سب سے زيادہ خطرہ ہے۔
شيعہ ہو گيا تو سني اسلام سے خارج کر ديں گے۔
سني بن گيا تو شيعہ تبرا بھيجتے رہيں گے۔
اور اگر مان ليجئے کسي طرح شيعوں سے اجازت لے کر سني ہو گيا تو ان کے يہاں بھي چين نہيں۔
ديوبندي کہيں گے بريلوي ہوں۔
بريلوي سمجھيں گے اہل حديث ہوں۔
اہل حديث کہيں گے کہ خبردار اس کے نزديک بھي نہ جانا ، يہ شخص مکمل نااہلِ حديث ہے۔

يہاں تک کہ اگر ميں نے يہ ڈکلئير کر ديا کہ ميں ايک سيدھا سادہ مسلمان ہوں اور ميرا کوئي فرقہ کوئي مسلک نہيں ہے ، تب بھي چين نہيں ملے گا۔ ايک ساتھ دو باتيں ہوں گي۔
ايک تو مجھے 73 ويں فرقے کا باني قرار ديا جائے گا۔
دوسرے کہيں نہ کہيں سے يہ فتويٰ ضرور آئے گا کہ اس شخص کو فوراً اسلام سے خارج سمجھا جائے۔

پھر مغرب کے ايک مفکر کا قول بھي ياد آ گيا ، جس نے کہا تھا کہ :
اسلام دنيا کا بہترين مذہب ہے اور مسلمان بدترين قوم !!
  Reply With Quote