View Single Post
Old 05-10-2010, 07:18 PM   #1
muhammad_ijaz
Default ملتے وقت سلام کرنے کا قرآنی حکم

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ایمان والو! تم اپنے گھروں کے علاوہ دوسرے گھروں میں اس وقت سے تک داخل نہ ہو جب تک تم اجازت نہ لے لو اور گھر والوں کو سلام نہ کر لو۔ (النور :۲۷)
اور فرمایا : پس جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے نفسوں ( یعنی اپنے گھر والوں ) پر سلام کرو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ ہے مبارک اور پاکیزہ۔ (النور:۶۱)
نیز فرمایا: جب تمہیں ( سلام کا ) تحفہ دیا جائے تو تم اس سے بہترین تحفہ انہیں دو یا وہی انہیں لوٹا دو۔ (النسا:۸۶)
اور فرمایا: کیا تمہارے پاس ابراہیم کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ؟ جب وہ اس کے پاس آئے تو انھوں نے سلام کیا تو ابراہیم نے بھی سلام کیا۔ (الذاریات :۲۴، ۲۵)


  Reply With Quote