View Single Post
Old 04-10-2010, 07:04 PM   #1
muhammad_ijaz
Default ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک گناہ صغیرہ معاف

حضرت ابو عبداللہ سلمان فارسی بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے دن غسل کر تا ہے اور مقدور بھر طہارت حاصل کر تا ہے، گھر میں موجود تیل استعمال کر تا ہے یا خوشبو استعمال کرتا ہے، پھر نماز جمعہ کے لیے گھر سے نکلتا ہے اور وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان گھس کر ایک کو دوسرے سے جدا نہیں کرتا، پھر جو اس کے مقدر میں ہے نماز پڑھتا ہے، پھر جب امام خطبہ دیتا ہے تو وہ خاموش رہتا ہے، تو اس کے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ تک درمیانی مدت کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ (بخاری – بحوالہ ریاض الصالحین – حدیث نمبر ۸۲۸)

یاد رہے کہ ان سے مراد گناہ صغیرہ ہیں – گناہ کبیرہ اس طرح معاف ہونے لگتے تو اسلام ان کے لئے سزائیں مقرر نہ کرتا

  Reply With Quote