BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/)
-   Islam (http://bzupages.com/16-islam/)
-   -   سورة الأعلى اردو تر جمہ (http://bzupages.com/f16/%D3%E6%D1%C9-%C7%E1%C3%DA%E1%EC-%C7%D1%CF%E6-%CA%D1-%CC%E3%C0-6399/)

Ch|Iftikhar 02-11-2009 09:25 PM

سورة الأعلى اردو تر جمہ
 
سورة الأعلى
Sura # 87 | Makkah
1. اپنے رب کے نام کی تسبیح کیا کر جو سب سے اعلیٰ ہے 2. وہ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا 3. اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی 4. اور وہ جس نے چارہ نکالا 5. پھر اس کو خشک چورا سیاہ کر دیا 6. البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے 7. مگر جو الله چاہے بے شک وہ ہرظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے 8. اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے 9. پس آپ نصیحت کیجیئے اگر نصیحت فائدہ دے 10. جو الله سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا 11. اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا 12. جو سخت آگ میں داخل ہوگا 13. پھر اس میں نہ تو مرے گا اور نہ جیئے گا 14. بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا 15. اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی 16. بلکہ تم تودنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو 17. حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائدار ہے 18. بے شک یہی پہلے صحیفوں میں ہے 19. (یعنی) ابراھیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں


All times are GMT +5. The time now is 03:46 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2026, Jelsoft Enterprises Ltd.