BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/)
-   Daily News And halat-e-hazra (http://bzupages.com/15-daily-news-halat-e-hazra/)
-   -   کے پاس ایکسپورٹ فنانسنگ کے لیے 42 بلین روپے دستیاب ہیں، سلیم رضا (http://bzupages.com/f15/%98%FF-%81%C7%D3-%C7-%98%D3%81%E6%D1%8A-%DD%E4%C7%E4%D3%E4%90-%98%FF-%E1-%FF-42-%C8%E1-%E4-%D1%E6%81%FF-%CF%D3%CA-%C7%C8-%C0-%9F%A1-%D3%E1-%E3-%D1%D6%C7-3744/)

Foki 13-05-2009 11:35 AM

کے پاس ایکسپورٹ فنانسنگ کے لیے 42 بلین روپے دستیاب ہیں، سلیم رضا
 
بینکوں کے پاس ایکسپورٹ فنانسنگ کے لیے 42 بلین روپے دستیاب ہیں، سلیم رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر سید سلیم رضا نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت برآمدی شعبے کی قرضے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 42 بلین روپے کی رقم دستیاب ہے۔ہفتے کو ظہرانے کے دوران فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور ارکان سے خطاب کرتے ہوئے سید سلیم رضا نے کہا کہ مرکزی بینک او روفاقی حکومت صنعتی شعبے کو درپیش مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور معیشت کی نمو کے لیے پیداواری شعبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔ برآمدی شعبے کی صنعتوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے مختلف اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کی قرضے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایکسپورٹ فنانس اسکیم اور لانگ ٹرم فنانسنگ فیسلٹی (LTFF) اسکیم کے تحت مناسب لمٹس مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت رقم کی فراہمی کا اصل ہدف 203 بلین روپے ہے۔ سید سلیم رضا نے مزید کہا کہ مرکز بینک نے برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے حصہ اول کے تحت ری فنانسنگ کی مدت بڑھا کر 270 روز کرنے سمیت متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اسی طرح مرکزی بینک نے ایسے برآمد کنندگان کو جن کی Overdue برآمدی آمدنی 30 دسمبر 2008ء تک کی ہے، ایکسپورٹ فنانس اسکیم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 90 روز کی مہلت فراہم کی۔ اس مدت کو مارچ 2009ء کے اختتام سے بڑھا کر 30 جون 2009ء کرکے مزید 90 روز بڑھادیا گیا۔


All times are GMT +5. The time now is 05:18 AM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.