BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/)
-   Daily News And halat-e-hazra (http://bzupages.com/15-daily-news-halat-e-hazra/)
-   -   جب کوئی مقدمہ درج ہوگا تو فیصلہ کروں گا،پرویز مشرف (http://bzupages.com/f15/%CC%C8-%98%E6%C6-%E3%DE%CF%E3%C0-%CF%D1%CC-%C0%E6%90%C7-%CA%E6-%DD-%D5%E1%C0-%98%D1%E6%9F-%90%C7%A1%81%D1%E6-%D2-%E3%D4%D1%DD-2969/)

.BZU. 30-03-2009 02:06 AM

جب کوئی مقدمہ درج ہوگا تو فیصلہ کروں گا،پرویز مشرف
 
1 Attachment(s)

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جب ان کے خلاف کوئی مقدمہ دائرہوگا تو اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔چین جانے سے قبل اسلام آبادایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بیجنگ اور شنگھائی میں لیکچر دینے جارہے ہیں،چین کے دس روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ چینی حکومت کے مہمان ہیں۔ججز کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتہا پسندی اور دہشتگردی سے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی سرزمین پر حملہ نہیں کرنا چاہیے،ہمیں خود دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ کررہا ہے۔آئی ایس آئی کے خلاف الزامات کو یکسرمسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ایک مضبوط تنظیم ہے جو ملکی مفادات کا تحفظ کرتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے خلاف الزامات پاکستان پر حملہ ہیں۔ لال مسجد کے حوالے سے پرویز مشرف نے کہا کہ لال مسجد کے خلاف کارروائی ریاست کی جانب سے کی گئی تھی۔پرویز مشرف نے کہا کہ لال مسجد کے بارے میں جھوٹی باتیں کی جارہی ہیں،ان کاکہنا تھا کہ اس واقعے میں صرف تیرانوے افراد ہلاک ہوئے تھے،جس کو شک ہے وہ قبریں کھدوا کر دیکھ لے۔


All times are GMT +5. The time now is 02:25 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.