BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/)
-   Daily News And halat-e-hazra (http://bzupages.com/15-daily-news-halat-e-hazra/)
-   -   Pakistani Shehri Hajj Adda karnay ke liye 6387 KM paidal Safar kernay ke baad Makkah Mukarma pohunch gia (http://bzupages.com/f15/pakistani-shehri-hajj-adda-karnay-ke-liye-6387-km-paidal-safar-kernay-ke-baad-makkah-mukarma-pohunch-gia-24717/)

thecool 13-10-2013 03:06 PM

Pakistani Shehri Hajj Adda karnay ke liye 6387 KM paidal Safar kernay ke baad Makkah Mukarma pohunch gia
 
پاکستانی شہری حج ادا کرنے کیلئے6387 کلومیٹر پیدل سفر کرنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ گیا

https://fbcdn-sphotos-g-a.akamaihd.n...50434700_n.jpg
مکہ مکرمہ: دنیا کو امن کا پیغام دینے کے لئے پاکستانی شہری کھرل زادہ کسرت رائے فریضہ حج ادا کرنے کے لئے 6ہزار 387 کلو میٹر کا پیدل سفر کرنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
پرانے وقتوں میں عازمین کے لئے سفر انتہائی تکلیف دہ ہوتا تھا ارض مدس پہنچنے کے لئے وہ گھوڑوں، گدھوں اور اونٹوں پر سفر کرتے تھے جبکہ بعض افراد تو پیدل ہی خانہ کعبہ کی زیارت کے لئے نکل پڑتے تھے لیکن دور جدید نے جہاں انسانی زندگی کو انتہائی سہل کردیا ہے وہیں مہینوں اور ہفتوں کا سفر بھی سمٹ کر گھنٹوں اور منٹوں کا ہوگیا ہے لیکن 37 سالہ پاکستانی کھرل زادہ کسرت رائے نے پا پیادہ ہی حج پر جانے کا فیصلہ کیا۔ 9 جون کو کراچی سے روانہ ہونے والے کھرل زادہ کسرت رائے ایران، عراق اور اردن کے رستے ہوتے ہوئے یکم اکتوبر کو مکۃ المکرمہ پہنچے۔
عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھرل زادہ کسرت رائے نے کہا کہ پیدل حج کی غرض سے مکہ مکرمہ آنے کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا اور ہر سطح پر ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرنا ہے۔ دوران سفر انہیں غیر متوقع مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتاہم وہ مکہ مکرمہ پہنچ کر خود کو محفوظ سمجھتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران انہیں ملنے والے افراد نے ان کے ساتھ انتہائی ‘دوستانہ’ برتاؤ کرتے ہوئے بڑی مدد کی۔
واضح رہے کہ کھرل زادہ کسرت رائے 2007 میںکراچی سے خیبر تک ایک ہزار 242 میل طویل امن مارچ کرچکے ہیں۔2009 میں بھی وہ امن مشن کی حمایت میں اسلام آباد سے لاہور تک پیدل مارچ پر نکلے جس کے بعد رائے نے اسلام آباد سے آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے چکوٹھی تک 138 میل طویل سفر 9 دنوں میں مکمل کیا۔


jaheen100 04-01-2014 05:02 PM

Re: Pakistani Shehri Hajj Adda karnay ke liye 6387 KM paidal Safar kernay ke baad Makkah Mukarma pohunch gia
 
He is brave man and also proud for Pakistan.


All times are GMT +5. The time now is 02:59 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.