BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/)
-   Chit Chat (http://bzupages.com/3-chit-chat/)
-   -   14 Feb Haya day (http://bzupages.com/f3/14-feb-haya-day-23243/)

sherazshfq 09-02-2012 03:26 PM

14 Feb Haya day
 
2 Attachment(s)
لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ

Attachment 28974

Attachment 28976

thecool 10-02-2012 04:41 AM

Re: 14 Feb Haya day
 

ويلنٹائن ڈے ايک بت پرستانہ عبادت ، ايک مشرکانہ رسم

جيسے جيسے فروري کا مہينہ شروع ہوجاتا ہے ، د نيا کے مختلف ممالک ميں ويلنٹائن ڈے منانے کي تيارياں زور وشور سے شروع ہوجاتي ہيں ، ہوٹلس ، بيئر بار اور نائٹ کلب کا تو کيا کہنا !
آج کل تو پورا کا پورا بازار اور منڈي کي منڈي اسي ويلنٹائن ڈے کے سرخ رنگ اور دل کي علامت والے تحفے تحائف سے مزين ہوجاتي ہے ، سونے پر سھاگہ يہ کہ موجودہ ذرائع ابلاغ اليکٹرانک ميڈيا اور پرنٹ ميڈيا رہي سہي کسر کو پورا کرتے ہوئے اس ميں چار چاند لگاديتا ہے اور پھر 14 فروري کو بڑے دھوم دھام کے ساتھ محبت کے نام پر داد عيش دي جاتي ہے ، جام وسرور کا بازار گرم ہوتا ہے ، شراب وشباب کي محفليں جم جاتي ہيں اور آزادي کے نام پر آزادي کي تمام حديں پار کي جاتي ہيں ، آج کل يہ صرف ہوٹل کے بند کمروں ، نائٹ کلبوں ہي ميں نہيں ہوتا بلکہ يہ تماشا گلي گلي کے نکڑ اور چوراہوں پر پيش کيا جارہاہے ۔

پہلے پہل محبت کا يہ بدنام دن صرف امريکہ اور يوروپ کي اخلاق واقدار سے عاري تنگ وتاريک محفلوں اور جھومتے گاتے نائٹ کلبوں کي بزم ميں ہي روايتي انداز سے منايا جاتا تھا مگر آج تو ہر جگہ مغرب اور اس کي بدبخت تہذيب کي اندھي تقليد کا دور ہے ،بعض روشن خيال اہل مشرق تو ان کي نقالي اور رسم و رواج کو اپنانے ہي ميں اپنا طرہ امتياز جان رہے ہيں اور اخلاق واقدار کے تارپود بکھيرنے والے رسم و رواج ، عيد و تہوار اور خصوصي دنوں کو دين وشريعت کي کسوٹي پر پرکھے بغير بلاچوں چرا منانے اور جشن کرنے کو اپنے مہذب اور مثقف ہونے کي علامت سمجھ رہے ہيں ۔

ہر سال 14 فروري کو منايا جانے والا يہ دن در اصل موجودہ عيسائيوں کي ايک عيد ہے ،اس کا آغاز تقريباً 1700 سال قبل رومانيوں کے دور ميں ہوا جب کہ اس وقت رومانيوں ميں بت پرستي عام تھي اور رومانيوں نے پوپ والنٹائن کو بت پرستي چھوڑ کر عيسائيت اختيار کرنےکے جرم ميں سزائے موت دي تھي ليکن جب خود رومانيوں نے عيسائيت کو قبول کيا تو انہوں نے پوپ (ويلينٹائن) کي سزائے موت کے دن کو ''يوم شھيد محبت '' کہہ کر اپني عيد بنالي ۔

اسي تاريخ کے ساتھ 14 فروري کو يوم محبت (ويلنٹائن ڈے) کي کچھ اور مناسبتيں بھي بيان کي جاتي ہيں:

1۔ عيسائيوں کے نزديک 14 فروري کا دن روماني ديوي '' يونو '' (جو کہ يوناني ديوي ديوتاؤوں کي ملکہ اور عورتوں و شادي بياہ کي ديوي ہے) کا مقدس دن مانا جاتا ہے ۔

2۔ ايک مناسبت يہ بھي بتائي جاتي ہے کہ جب روماني بادشاہ کلاوديوس کو جنگ کے لئے لشکر تيار کرنے ميں صعوبت ہوئي تو اس نے اس کي وجوہات کا پتہ لگايا ، بادشاہ کو معلوم ہوا کہ شادي شدہ لوگ اپنے اہل وعيال اور گھربار چھوڑ کر جنگ ميں چلنے کے لئے تيار نہيں ہيں تو اس نے شادي پر پابندي لگادي ليکن والنٹائن نے اس شاہي حکم نامے کي خلاف ورزي کرتے ہوئے خفيہ شادي رچالي ، جب بادشاہ کو معلوم ہوا تو اس نے والنٹائن کو گرفتار کيا اور 14 فروري کو اسے پھانسي دے دي ، بنا بر ايں ليسيوس کے پجاريوں اور کنيسہ نے اس مقدس دن کو والنٹائن کي ياد ميں عيد کادن بناديا۔

ہر دين و مذہب کے کچھ ايسے رسم ورواج ، عيد وتہوار اور تہذيب وثقافت ہوتي ہے جس سے وہ دين اور اس کے ماننے والے پہچانے جاتے ہيں۔ ويلنٹائن ڈے کي حقيقت اور تاريخ سے جب يہ بات بالکل عياں ہے کہ يہ عيسائيوں کا ايک مقدس اور عيد کادن ہے تو اس بات پر بڑا افسوس ہوتا ہے کہ آج کے بعض مسلمان بھي نصٰريٰ کي مشابہت کرتے ہوئے اس دن کو بڑي خوشدلي کے ساتھ مناتے ہيں ۔

چونکہ ويلنٹائن ڈے عيسائيو کي رسم اور مذہبي وتہوار ہے، پس کسي مسلمان کے لئے يہ ہرگز جائز نہيں کہ اس کو منائے يا اسکي مبارک باد دے ، بلکہ اس سے اجتناب بہت ضروري ہے ، اسي طرح اس سلسلے ميں کسي بھي طرح کا تعاون بھي حرام ہے جيسے کھانے پينے ، خريد وفروخت ، تحفے تحائف بنانا يا پيش کرنا ، کارڈ بھيجنا ، پيغام بھيجنا يا اس کا اعلان و پوسٹر بنانا وغيرہ ، يہ سبھي امور حرام ہيں ۔

نبي صلي اللہ عليہ وسلم کا فرمان ہے :

( جس نے بھي کسي قوم سے مشابھت اختيار کي وہ انہيں ميں سے ہے ) مسند احمد ( 2 / 50 ) ، سنن ابوداود حديث نمبر ( 4021 ) ۔

لھذا ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ کتاب وسنت کو مضبوطي سے تھامے رکھے اور يہود ونصاريٰ کي ان گمراہيوں سے خود کو دور رکھے اور اللہ تعالي سے ھدايت اور اسلام کي سربلندي مانگتا رہے ۔

اللہ سبحانہ و تعالٰي ہم تمام مسلمانان عالم کو يہود ونصاري کي مشابھت اور ان کے رسم ورواج سے بچائے اور شريعت اسلامي پر مکمل کار بند رہنے کي توفيق دے ۔آمين


All times are GMT +5. The time now is 07:30 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.