BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/)
-   Daily News And halat-e-hazra (http://bzupages.com/15-daily-news-halat-e-hazra/)
-   -   Husbands kay khratay, شوہروں کے خراٹے (http://bzupages.com/f15/husbands-kay-khratay-%D4%E6%C0%D1%E6%9F-%98%FF-%CE%D1%C7%8A%FF-22809/)

.BZU. 28-12-2011 02:28 AM

Husbands kay khratay, شوہروں کے خراٹے
 
1 Attachment(s)
شوہروں کے خراٹے
Attachment 28643
بیویاں سالانہ 3ہفتے کم سونے پر مجبور ہیں

ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں خواتین اپنے شوہروں کے خراٹوں کی وجہ سے سال بھر کی نیند میں سے 3 ہفتے کی نیند کی برابر کم سونے پر مجبور ہیں۔

اس تحقیق سروے میں 25000 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں سے 39 فیصد مردوں کے خراٹے ایک بھیانک خواب کی طرح دوسروں کیلئے تکلیف دہ تھے اور ان میں سے بہت سے خود اور بہت سے دوسرے لوگ الگ کمروں میں سونا شروع ہو چکے تھے۔

ہر 9 میں سے ایک جوڑا اس صورتحال کی وجہ سے ایک کمرے میں سونے سے گریز کرکے الگ کمرے میں سو رہا تھا۔

شادی شدہ خواتین میں سے ہر ایک نے خراٹوں سے بیزاری کا اظہار کیا۔ برٹش لنگ فاؤنڈیشن کی اس تحقیق کے مطابق خراٹوں کی وجہ سے رات بھر کی نیند میں سے ایک سے 2 گھنٹے کی نیند حرام ہو جاتی ہے جو مجموعی طور پر سال بھر میں 574 گھنٹے بنتے ہیں اور یہ 23 دنوں کی نیند کے برابر ہیں۔

سروے میں 24 فیصد مردوں نے بتایا کہ ان کی بیویاں ان کو جھنجھوڑ کر جگا دیتی ہیں جبکہ خراٹوں سے پریشان 41 فیصد بیویوں نے اس پر سخت احتجاج کیا۔


All times are GMT +5. The time now is 06:16 AM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.