![]() |
Kabaar Bazaar in North Karachi Open Every Sunday 19 Attachment(s) Kabad Bazaar (Used things Market) in North Karachi Open Every Sunday کراچی کا کباڑی بازار Attachment 27605 یہ ہے نئی کراچی کا کباڑی بازار جو ہر اتوار کو نارتھ کراچی میں لگتا ہے۔ Attachment 27606 اس بازار میں روزمرہ کی استعمال شدہ چیزوں میں سے کام کی چیز ڈھونڈنا بھی ایک فن ہے۔ Attachment 27607 یہاں کچھ بھی بیکار نہیں۔ Attachment 27608 کراچی کی ایک بڑی غریب آبادی کو یہاں خوشی سستے داموں دستیاب ہے۔ Attachment 27609 عید قریب ہے اور گھر میں نئے فانوس نہ لگیں؟ Attachment 27610 چالیس، چالیس، چالیس، انرجی سیور چالیس روپے میں Attachment 27611 قید میں ہے بلبل صیاد مسکرائے۔ بلبلیں بکیں گی تو عید کا جوڑا آئے گا۔ Attachment 27612 جنگلی طوطوں کو افیم کھلا کر خاموش رکھنے کا راز بھی انہی کے پاس ہے۔ اچھا پالتو طوطا دو ہزار تک فروخت ہو جاتا ہے۔ Attachment 27613 دوپہر میں کھانے کی اشتہا انگیز مہک خریداروں کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ Attachment 27614 مختلف برانڈز کی بوتلیں مگر مشروب ایک ہی۔ اور وہ بھی پانچ روپے میں۔ Attachment 27615 سنہ بچپن سے یہ کام کر رہا ہوں لیکن نام نہیں بتاؤنگا۔ آپ تو چلے جائیں گے ٹی وی والے تنگ کریں گے; ( بڑے میاں) Attachment 27616 سانپ بچھو سانّڈے اور مختلف جانوروں کا تیل اور ادویات۔ مخصوص بیماریوں اور توانائی کے لیے دستیاب۔ Attachment 27617 ایسا نہیں کہ کباڑی بازار میں سب کچھ کباڑ ہی ہے،امپورٹڈ سامان بھی دستیاب ہے۔ Attachment 27618 پینٹ شرٹ بیس بیس روپے میں، سودا برا نہیں۔ Attachment 27619 اور یہ ہیں سونیا جو اپنے لیے جینز خریدنے آئی ہیں۔ کبھی کبھار کوئی تحفہ بھی مل جاتا ہے۔ Attachment 27620 سمگل شدہ سستے ڈیجیٹل کیمرے بھی اس بازار کی ایک وجہ شہرت ہیں۔ Attachment 27621 پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق تقریبًا نو کروڑ موبائل صارفین ہیں۔یہ استعمال شدہ بیٹریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ آبادی کا سب سے نچلا طبقہ بھی اس ٹیکنالوجی سے ناآشنا نہیں ہے۔ Attachment 27622 چین میں بنا یہی چشمہ ملک میں بیس روپے سے لے کر تین سو روپے تک میں بکتا ہے۔ Attachment 27623 دنیا رنگیں ہے۔ جب سے پہنی آنکھوں پہ خوابوں کی عینک۔ |
| All times are GMT +5. The time now is 06:53 AM. |
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2026, Jelsoft Enterprises Ltd.