BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/)
-   Stories,Novels & Kahaniyan (http://bzupages.com/305-stories-novels-kahaniyan/)
-   -   Priceless.. (http://bzupages.com/f305/priceless-12404/)

Raheel 20-10-2010 01:04 PM

Priceless..
 
ايک چهوٹا سا لڑكا دوكان ميں داخل ہوكر كونے ميں لگے ٹيليفون كيبن كى طرف بڑها،

ٹيليفون ميں سكے ڈالنا تو اُس كيلئے ايک اچها خاصا مسئلہ تهاہى،

بات كرنے كيلئے تو اُسے باقاعده سٹول پر كهڑا ہى ہونا پڑا۔



دوكاندار كيلئے يہ منظر كافى متعجب کن تها،

اُس سے رہا نہ گيا اور لڑكے كى گفتگو سننے كيلئے اس نے اپنے كان اُدهر لگا ديئے.



لڑكا کسي عورت سے مخاطب تھا اور اس سے کہہ رہا تها:

"ميڈم، آپ مجهے اپنے باغيچے كى صفائى ستهرائى اور ديكھ بهال كيلئے ملازم ركھ لبجئے".

جبکہ عورت كا جواب تها كہ

"فى الحال تو اُس كے پاس اس كام كيلئے ايک ملازم ہے".



لڑكے نے اِصرار كرتے ہوئے اُس عورت سے كہا كہ

"ميڈم! ميں آپكا كام آپكے موجوده ملازم سے آدهى اُجرت پر كرنے كيلئے تيار ہوں".



اُس عورت نے جواب ديا كہ

وه اپنے ملازم سے بالكل راضى ہے اور كسى قيمت پر بھي اُسے تبديل نہيں كرنا چاہتى".



اب لڑكا باقاعده التجاء پر ہى اُتر آيا اور عاجزى سے بولا كہ:

"ميڈم، ميں باغيچے كے كام كے علاوه آپ گهر كے سامنے والے كى گزرگاه اور فٹ پاتھ كى بهى صفائى كرونگا،

اور آپكے باغيچے كو فلوريڈا پام بيچ كا سب سے خوبصورت باغيچہ بنا دونگا".



اور اِس بار بهى اُس عورت كا جواب نفى ميں تها.

لڑكے كے چہرے پر ايک مسكراہٹ سى آئى اور اُس نے فون بند كر ديا.



دوكاندار جو يہ ساري گفتگو سن رہا تها سے رہا نہ گيا اور وہ لڑكے كى طرف بڑها اور اُس سے كہا:

ميں تمہارى اعلى ہمتى كى داد ديتاہوں، اور تمهارى لگن، مثبت سوچوں اور اُمنگوں كا احترام كرتا ہوں،

ميں چاہتا ہوں كہ تم ميرى اس دوكان پر كام كرو".



لڑكے نے دوكاندار كو كہا:"آپ كى پيشکش كا بہت شكريہ ، مگر مجهے كام نہيں چاہيئے،

ميں تو صرف اِس بات كى تصديق كرنا چاه رہا تها كہ

ميں آجكل جو كام كر رہا ہوں كيا اُس كا معيار قابلِ قبول ہے بهى يا نہيں؟

اور ميں اِسى عورت كے پاس ہى ملازم ہوں جَس كے ساتھ ميں ٹيليفون پر گفتگو كر رہا تها".






All times are GMT +5. The time now is 06:57 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.