BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/)
-   Islam (http://bzupages.com/16-islam/)
-   -   ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک گناہ صغیرہ معاف (http://bzupages.com/f16/%C7-%98-%CC%E3%DA%C0-%D3%FF-%CF%E6%D3%D1%FF-%CC%E3%DA%C0-%CA%98-%90%E4%C7%C0-%D5%DB-%D1%C0-%E3%DA%C7%DD-12078/)

muhammad_ijaz 04-10-2010 07:04 PM

ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک گناہ صغیرہ معاف
 
حضرت ابو عبداللہ سلمان فارسی بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے دن غسل کر تا ہے اور مقدور بھر طہارت حاصل کر تا ہے، گھر میں موجود تیل استعمال کر تا ہے یا خوشبو استعمال کرتا ہے، پھر نماز جمعہ کے لیے گھر سے نکلتا ہے اور وہ مسجد میں بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان گھس کر ایک کو دوسرے سے جدا نہیں کرتا، پھر جو اس کے مقدر میں ہے نماز پڑھتا ہے، پھر جب امام خطبہ دیتا ہے تو وہ خاموش رہتا ہے، تو اس کے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ تک درمیانی مدت کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ (بخاری – بحوالہ ریاض الصالحین – حدیث نمبر ۸۲۸)

یاد رہے کہ ان سے مراد گناہ صغیرہ ہیں – گناہ کبیرہ اس طرح معاف ہونے لگتے تو اسلام ان کے لئے سزائیں مقرر نہ کرتا



All times are GMT +5. The time now is 10:30 PM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.