BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/)
-   Daily News And halat-e-hazra (http://bzupages.com/15-daily-news-halat-e-hazra/)
-   -   کبوتر کے لیے اعزاز (http://bzupages.com/f15/%98%C8%E6%CA%D1-%98%FF-%E1-%FF-%C7%DA%D2%C7%D2-12018/)

Gunjial 03-10-2010 06:03 AM

کبوتر کے لیے اعزاز
 
کبوتر کے لیے اعزاز


http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/...0_nocredit.jpgپیڈی کو یہ اعزاز اس لیے دیا گیا ہے کہ وہ میدان جنگ سے خفیہ پیغام لے کر برطانیہ پہچنے والا پہلا کبوتر تھا۔


برطانیہ کے علاقے شمالی آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک کبوتر کو دوسری جنگ عظیم کے دوران خدمات کے صلے میں ڈکن میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
پیڈی نامی اس پیغام رساں کبوتر کا تعلق برطانوی ائر فورس سے تھا جس نے انیس سو چوالیس میں نارمنڈی آپریشنز میں حصہ لیا تھا۔
پیڈی کو یہ اعزاز اس لیے دیا گیا ہے کہ وہ میدان جنگ سے خفیہ پیغام لے کر برطانیہ پہچنے والا پہلا کبوتر تھا۔
برطانیہ میں جانوروں کے سب سے بڑے امدادی ادارے پی ڈی پی اے نے پیڈی کو ڈِکن میڈل سے نوازا ہے جسے جانوروں کا وکٹوریا کراس سمجھا جاتا ہے۔
پیڈی نامی یہ کبوتر جنگ کے دوران اتحادی افواج کے پیش رفت کے بارے میں اہم معلومات لے کر واپس آیا۔ اس دوران اس نے چار گھنٹے پچاس منٹ میں دو سو تیس میل کا سفر کیا۔




یہ کبوتر جنگ کے دوران اتحادی افواج کی پیش رفت کے بارے میں اہم معلومات لے کر واپس آیا۔ اس دوران اس نے چار گھنٹے پچاس منٹ میں دو سو تیس میل کا سفر کیا۔
پیڈی نے اس سفر میں نہ صرف خراب موسم کا مقابلہ کیا بلکہ اسے جرمنی کے ان شِکروں کا بھی سامنا تھا جنہیں جرمن فوج کی جانب سے پیڈی اور اس کے ساتھیوں کو روکنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
دوسری جنگِ عظیم کے بعد انیس سو چون میں اپنی موت تک پیڈی نے باقی زندگی اپنے مالک کیپٹن اینڈریو ہیوز کے ساتھ گزاری۔

muhammad_ijaz 04-10-2010 07:17 PM

Re: کبوتر کے لیے اعزاز
 
ہر الٹے کام میں ہمارے ہاں گوروں کی تقلید کی جاتی ہے - کاش ہم اس طرح کے کاموں میں بھی ان کی پیروی کریں - اور ڈاکٹر قدیر کو ان کی خدمات پر قومی سطح پر عزت دے دیں


All times are GMT +5. The time now is 01:13 AM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.