BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan (http://bzupages.com/)
-   Daily News And halat-e-hazra (http://bzupages.com/15-daily-news-halat-e-hazra/)
-   -   نیٹو معافی مانگے ورنہ دیگر آپشنز موجود ہیں (http://bzupages.com/f15/%E4-%8A%E6-%E3%DA%C7%DD-%E3%C7%E4%90%FF-%E6%D1%E4%C0-%CF-%90%D1-%C2%81%D4%E4%D2-%E3%E6%CC%E6%CF-%C0-%9F-11963/)

Nadeem Iqbal 01-10-2010 06:06 PM

نیٹو معافی مانگے ورنہ دیگر آپشنز موجود ہیں
 
پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نیٹو سے پاکستانی حدود میں کارروائی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/worldservice/as...gillani-na.jpg
جمعہ کو قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ’سرحد پار سے حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، وہ معافی مانگیں یا اس کا ازالہ کریں ورنہ پاکستان دوسرے آپشن استعمال کر سکتا ہے‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے قادر بلوچ کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے ایوان کو بتایا کہ ان کی گزشتہ روز امریکی سنیٹر جان کیری سے بات ہوئی ہے اور ان پر واضح کر دیا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان تعاون کر رہا ہے اور اگر ان کے پاس کوئی معلومات ہے تو پاکستان سے شیئر کریں۔
دوسری جانب برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے نیٹو کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سے ملاقات کرکے نیٹو/ ایساف کے ہیلی کاپٹرز کی جانب سے پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج نوٹ کروایا ہے۔
بیان کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے تحریری احتجاج میں اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان اور نیٹو میں تعاون کے جذبہ کی نفی ہوتی ہے۔ ’اس طرح کے واقعات سے سخت غلط فہمیاں پیدا ہوں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوگی اور نیٹو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروائے۔‘
سرحد پار سے حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، وہ معافی مانگیں یا اس کا ازالہ کریں ورنہ پاکستان دوسرے آپشن استعمال کر سکتا ہے
یوسف رضا گیلانی


بیان کے مطابق نیٹو کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اس واقعہ کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ نیٹو پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی کہ نیٹو اس واقعہ کا تفصیل سے جائزہ لے گا تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات دوہرائے نہ جاسکیں۔
اس سے قبل پاکستانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس قسم کی سرحدی خلاف ورزی اور حملے ناقابلِ قبول ہیں اور پاکستان ایسی صورت میں جوابی کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔
ادھر افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے اعترف کیا ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹرز افغان سرحد سے متصل پاکستانی علاقے میں کارروائی میں شامل تھے۔ جمعرات کو قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں کی جانے والی ان کارروائیوں میں پاکستانی حکام کے مطابق فرنٹیئر کور کے تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شدت پسند گروپ کی جانب سے کارروائی کے بعد ’طیارے کے عملے کے جائزے کے مطابق چند افراد جو کچھ دیر پہلے ہی پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے تو ان کی طرف سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی‘۔
نیٹو بیان کے مطابق’طیارہ اپنے دفاع کے لیے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور متعدد مسلح افراد کو ہلاک کر دیا‘۔
طیارہ اپنے دفاع کے لیے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور متعدد مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔
نیٹو


اس سے پہلے نیٹو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اور افغان سرحد کے نزدیک پکتیا صوبے کے ڈنڈ پتن ضلع میں مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف ایک کارروائی کی گئی تھی۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس دوران نیٹو ہیلی کاپٹر پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوئے۔
خیال رہے کہ جمعرات کی صبح پہلے اپر کرم ایجنسی کے علاقے منداتہ کنڈاؤ م اور پھر مٹہ سنگر کے مقام پر نیٹو ہیلی کاپٹرز نے کارروائی کی تھی۔ پہلی کارروائی میں نیٹو فورسز کے دو گن شپ ہیلی کاپٹرز شریک تھے جنہوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ پر شیلنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
دوسرے حملے میں بھی ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر ہیلی کاپٹر سے میزائل فائر کیے گئے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


muhammad_ijaz 01-10-2010 07:21 PM

Re: نیٹو معافی مانگے ورنہ دیگر آپشنز موجود ہیں
 
بھائی یہ بات کئی دفعہ اخباروں میں آ چکی ہے کہ حملے پاکستان کے دیئے ہوئے اڈوں سے ہی کئے جا رہے ہیں

Nadeem Iqbal 02-10-2010 10:03 AM

Re: نیٹو معافی مانگے ورنہ دیگر آپشنز موجود ہیں
 
but es news me to kaha Gaya tha k yeah hamly kerny KY bad jahaz Afghanistan chale gain thy.....

muhammad_ijaz 02-10-2010 11:57 AM

Re: نیٹو معافی مانگے ورنہ دیگر آپشنز موجود ہیں
 
کچھہ حملے ادھر سے ہوتے ہیں اور کچھہ پاکستان سے - لیکن اس بات میں تو کسی قسم کا شک نہیں ہے کہ نیٹو کو تیل کے ٹرک پاکستان کے رستے جاتے ہیں - پاکستان مخلص ہے تو تیل کی سپلائی بند کیوں نہیں کرتا ؟

Nadeem Iqbal 02-10-2010 12:50 PM

Re: نیٹو معافی مانگے ورنہ دیگر آپشنز موجود ہیں
 
Quote:

Originally Posted by muhammad_ijaz (Post 25101)
کچھہ حملے ادھر سے ہوتے ہیں اور کچھہ پاکستان سے - لیکن اس بات میں تو کسی قسم کا شک نہیں ہے کہ نیٹو کو تیل کے ٹرک پاکستان کے رستے جاتے ہیں - پاکستان مخلص ہے تو تیل کی سپلائی بند کیوں نہیں کرتا ؟

فوجی حکومتوں نے آج تک پاکستان کو تباہی کے سوا کچھہ نہیں دیا
yeah ap ny likha hai........


Ap kis ko acha aur kes ko bura keh rahe hai samagh nhe ata........................?

muhammad_ijaz 02-10-2010 09:37 PM

Re: نیٹو معافی مانگے ورنہ دیگر آپشنز موجود ہیں
 
ندیم بھائی
نچلے لنک پہ میں نے ایک چھوٹی سی کتاب شئر کی ہے – برائے مہربانی اس کو پڑھ لینا – آپ کو اپنے ان سوالوں کا جواب مل جائے گا – میں نے یہاں زیادہ وضاحت کی تو کوئی نہ کوئی موڈریٹر ڈنڈا گھماتے ہوئے پہنچ جائے گا – خاص کر نازیہ صاحبہ اس قسم کی وارداتیں زیادہ کرتی ہیں

http://bzupages.com/showthread.php?p=25155#post25155

Nadeem Iqbal 03-10-2010 10:10 AM

Re: نیٹو معافی مانگے ورنہ دیگر آپشنز موجود ہیں
 
ok............
i checked it later.............


All times are GMT +5. The time now is 10:48 AM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2026, Jelsoft Enterprises Ltd.