![]() |
بابری مسجد فیصلہ، اثر فلم ریلیز پر بابری مسجد فیصلہ، اثر فلم ریلیز پر http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/...yodhya_283.jpgفلم اداکاروں نے بابری مسجد فیصلے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے ایودھیا میں بابری مسجد رام مندر تنازعہ کے مقدمہ کے تناظر میں ممبئی شہر میں ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر اس ہفتے فلم ’انجانا انجانی‘ کی نمائش ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ عدالتی فیصلہ چوبیس ستمبر کو متوقع تھا۔ فلمساز ساجد کا کہنا تھا کہ ایودھیا کا یہ فیصلہ ہندستان کی تاریخ کا ایک ایسا اہم فیصلہ ہے جو کروڑوں انسانوں کے لیے ایک جذباتی معاملہ ہے، اس لیے وہ اپنی فلم کی نمائش ملتوی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کی نمائش کی تاریخ بڑھانے سے فلمساز اور ڈسٹری بیوٹرز کو لاکھوں روپیوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ ملٹی پلیکس اور سنیما ہال کی بکنگ ایڈوانس میں کر لی جاتی ہے۔ فلم کی نمائش کی تاریخ کو ملتوی کرنے کے اعلان کے موقع پر فلم کے تشہیری شعبہ اور فلم کے اداکاروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فلم کے بجائے ایودھیا تنازعہ پر عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔ http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/...yodhya_170.jpgبابری مسجد فیصلے کے تناظر میں یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فلم کب ریلیز ہوگی فلم یونٹ نے بالی وڈ کی کئی مشہور ہستیوں کو مدعو کیا جس میں انیل کپور، اجے دیوگن ، فلمساز مدھر بھنڈارکر، فرحان اختر ، زید خان ، صوفی چودھری کے ساتھ ہی ایڈیشنل پولیس کمشنر امیتابھ گپتا بھی موجود تھے۔ رنبیر کپور نے لوگوں سے ملک میں امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہمارے ملک کی یکجہتی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا اگر عدالت کے فیصلہ سے آپ متفق نہیں ہیں تب بھی تشدد کے بجائے پرامن طریقہ سے اس کا کوئی نہ کوئی حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ اجے دیوگن حال ہی میں ممبئی پولیس کے برانڈ سفیر بنے ہیں اور پولیس کی جانب سے منعقد کئی پروگراموں میں شریک ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا کہ ایک سچے ہندستانی کی حیثیت سے ہمیں عدالت کے فیصلہ کا احترام کرنا چاہیے۔ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل جل کر رہنا ہو گا کیونکہ یہی اس وقت ملک کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ فلمساز اور ہدایتکار فرحان اختر نے ذرائع ابلاغ کو اس معاملہ کو سنسنی خیز نہ بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ ہمیں متحد رہ کر ملک کے وقار کو برقرار رکھنے :huh:کی ضرورت ہے۔ |
| All times are GMT +5. The time now is 02:24 PM. |
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2026, Jelsoft Enterprises Ltd.