04-10-2010, 07:02 PM | #1 |
اسلام ایک سدا بہار مذہب ہے حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک مجلس سے اٹھے پھر واپس آ جائے تو وہ اس جگہ بیٹھنے کا زیادہ حقدار ہے‘‘ ۔ (مسلم) حضرت جابر بن سمرہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خد مت میں حاضر ہو تے تو ہم میں سے جسے جہاں جگہ ملتی وہ وہیں بیٹھ جا تا۔ (ابو داؤد، ترمذی۔ حدیث حسن ہے) کتنے پیارے آداب بتائے گئے ہیں – وہ لوگ کتنے غلط ہیں جو کہتے ہیں کہ اسلام پرانے زمانے کا مذہب ہے اور جدید دور میں یہ ہماری رہنمائی نہیں کرتا – بے شک اسلام ایک سدا بہار مذہب ہے | |
Tags |
مذمت, ایک, اسلام, بہار, سدا |
|