03-10-2010, 10:14 AM
|
| HALAKU KHAN | | Join Date: Jul 2010 Location: PAKISTAN Age: 41
Posts: 373
Contact Number: +923007970483 Program / Discipline: Mass Communication Class Roll Number: 32456 | |
چمن ہے ابر ہے ٹھنڈي ہوا ہے کيا سمجھے؟ اسي سے آپ کو نزلہ ہوا ہے کيا سمجھے؟ چمن ہے ابر ہے ٹھنڈي ہوا ہے کيا سمجھے؟
اسي سے آپ کو نزلہ ہوا ہے کيا سمجھے؟
وہ جس نے قيس وغيرہ کي جان لے لي تھي
مرض ہميں بھي وہي ہو گيا ہے کيا سمجھے؟
جسے محلے ميں رشتہ کوئي نہيں ديتا
وہ اب تمہارے يہاں آرہا ہے کيا سمجھے؟
اندھيري رات ميں ٹوٹو کہ روز روشن ميں
ہمارے ملک ميں سب کچھ روا ہے کيا سمجھے؟
حضور آپ کي تقرير پزيري کے بعد
ہر ايک شخص يہي پوچھتا ہے کيا سمجھے
مرے نکاح کا صدمہ فقط تمہي کو نہيں
تمہارا باپ بھي پچھتا رہا ہے کيا سمجھے؟
بس ابتدا ہي ميں تھوڑي پريڈ ہوتي ہے
پھر اس کے بعد مزا ہي مزا ہے کيا سمجھے؟
ہم اہل بزم کو سمجھا ہے کيا عنايت نے
بلا تکان کہے جا رہا ہے کيا سمجھے؟ |