BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan

Go Back   HOME > Welcome to all the Students > Islam
Islam Full of Islamic Stuff



Reply
 
Thread Tools Rate Thread Display Modes
Old 07-09-2011, 09:33 PM   #1
thecool
Default Kia parda kerna zaroori hay? کيا پردہ کرنا ضروي ہے؟ يا آخر پردہ کيوں ضروري ہے؟

کيا پردہ کرنا ضروي ہے؟

يا

آخر پردہ کيوں ضروري ہے؟

اسلامي معاشرے ميںبڑھتي ہوئي بے پردگي اوربے باکي اس وقت ايک سنگين مسئلہ ہے

غير اسلامي معاشروں ميں بھي بے حيائي کے حوالے سے وہاں کا سنجيدہ طبقہ تشويش ميں مبتلا ہے۔

اس بگڑتي ہوئي صورتحال ميں تبديلي وقت کا اہم ترين تقاضہ ہے

اس حوالے سے لوگوں کے چار گروہ پائے جاتے ہيں

پہلاوہ گروہ جو ان تمام غيرمسلموں پر مشتمل ہے جو اسلام ميں دل چسپي رکھتے ہيںمگراسلام کے نظام ستروحجاب کو جابرانہ اور تکليف دہ سمجھتے ہيںاور نہ صرف مخالف پروپيگنڈہ سے متاثرہيں بلکہ مسلمانوں کي افراط وتفريط کي وجہ سے بھي متذبذب ہيں۔

.
دوسرا وہ مسلمان گروہ جو احکام ِ سترو حجاب پر جزوي طورپراوررسماً عمل کرتاہے اوربے پرد لوگوںکے طور طريقوںپربڑاشاکي اور فکرمند رہتاہے۔

.
تيسرا وہ مسلمان گروہ جو احکاماتِ سترو حجاب کا تارک ہے اورعملاً لاعلم ہے

۔چوتھا وہ گروہ جو احکام سترو حجاب کا سخت مخالف ہے اوراس کے خلاف سازشيں کرتا ہے اور اس کا مذاق اڑاتا ہے۔

وہ غيرمسلم جن کاذکر اوپر کياگياہے اورجن کيلئے اسلام کے نظامِ ستروحجاب کادفاع ہم پر فرض ہے ۔

وہ مسلمان جو حالات ميں تبديلي چاہتے ہيں مگربنيادي وجوہات سے لاعلم اوران کي اہميت سے بے خبرہيں۔يہ تحريراصل وجوہات کے ادراک اورآگے کيلئے لائحہ عمل مہياکرتي ہے ۔

ہمار ا تيسرا مخاطَب وہ نوجوان مسلمان مرد و خواتين ہيں جو واقعتا لا علمي کي بنياد پر احکامِ سترو حجاب کے تارک ہيں ۔ يہ لوگ زيادہ حساس اور سمجھ دار ہيں اور ہم اميد کرتے ہيں کہ وہ اس ساري بحث کو غير جانبداري اور سنجيدگي سے ليں گے اور حقائق کي بنياد پر معاملہ کو جانچيں گے۔
زندگي کے ديگر معاملات ميں جستجو ،لگن اور محنت کي طرح وہ اس مسئلہ پر بھي بھرپور توجہ ديں گے اور قائل ہوںگے يا قائل کريںگے کے اصول(Convince or Be Convinced) کے تحت ايک حتمي نتيجہ اخذ کريں گے ۔

چوتھا گروہ ان نام نہاد مسلمانوں پر مشتمل ہے جو دين کے احکام کے باغي اور سخت مخالف ہيں۔ ان کے لئے ہم يہي کہہ سکتے ہيں کہ وہ اغيار کي ہمنوائي ميں مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا اتنا بھاري بوجھ نہ اٹھائيں

جيسا کہ ارشاد باري تعاليٰ ہے :۔

26. وَ هُمْ يَنْهَوْنَ عَنْهُ وَ يَنْـَٔوْنَ عَنْهُ1ۚ وَ اِنْ يُّهْلِكُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا يَشْعُرُوْنَ۝26

26. اور وہ (دوسروں کو) اس (نبي کي اتباع اور قرآن) سے روکتے ہيں اور (خود بھي) اس سے دور بھاگتے ہيں، اور وہ محض اپني ہي جانوں کو ہلاک کررہے ہيں اور وہ (اس ہلاکت کا) شعور (بھي) نہيں رکھتے

پارہ 7 سورہ 6 سورہ الانعام آيت 26

. اتنا تو آپ جانتے ہوں گےکہ شيطان نے حضرت آدم وحواعليہما السلام کو جنت سے نکالنے کے لئے کيا حربہ استعمال کيا يعني ايک ايسي غلطي اور جرم سرزد کروايا جو انہيں بے لباس کردے چنانچہ ايسا ہي ہوا اور نتيجہ ہميںمعلوم ہے يعني

وَيَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلاَ مِنْ حَيْثُ شِئْتُمَا وَلاَ تَقْرَبَا هَـذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ

اور اے آدم! تم اور تمہاري زوجہ (دونوں) جنت ميں سکونت اختيار کرو سو جہاں سے تم دونوں چاہو کھايا کرو اور (بس) اس درخت کے قريب مت جانا ورنہ تم دونوں حد سے تجاوز کرنے والوں ميں سے ہو جاؤ گے

پارہ 8 سورہ 7 سورہ الاعراف آيت 19

فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّيْطَانُ لِيُبْدِيَ لَهُمَا مَا وُورِيَ عَنْهُمَا مِن سَوْءَاتِهِمَا وَقَالَ مَا نَهَاكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هَـذِهِ الشَّجَرَةِ إِلاَّ أَن تَكُونَا مَلَكَيْنِ أَوْ تَكُونَا مِنَ الْخَالِدِينَ

پھر شيطان نے دونوں کے دل ميں وسوسہ ڈالا تاکہ ان کي شرم گاہيں جو ان (کي نظروں) سے پوشيدہ تھيں ان پر ظاہر کر دے اور کہنے لگا: (اے آدم و حوا!) تمہارے رب نے تمہيں اس درخت (کا پھل کھانے) سے نہيں روکا مگر (صرف اس لئے کہ اسے کھانے سے) تم دونوں فرشتے بن جاؤ گے (يعني علائقِ بشري سے پاک ہو جاؤ گے) يا تم دونوں (اس ميں) ہميشہ رہنے والے بن جاؤ گے (يعني اس مقامِ قرب سے کبھي محروم نہيں کئے جاؤ گے)

پارہ 8 سورہ 7 سورہ الاعراف آيت 20

وَقَاسَمَهُمَا إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّاصِحِينَ

اور ان دونوں سے قَسم کھا کر کہا کہ بيشک ميں تمہارے خيرخواہوں ميں سے ہوں

پارہ 8 سورہ 7 سورہ الاعراف آيت 21

فَدَلاَّهُمَا بِغُرُورٍ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْءَاتُهُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفَانِ عَلَيْهِمَا مِن وَرَقِ الْجَنَّةِ وَنَادَاهُمَا رَبُّهُمَا أَلَمْ أَنْهَكُمَا عَن تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَأَقُل لَّكُمَا إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِينٌ

پس وہ فريب کے ذريعے دونوں کو (درخت کا پھل کھانے تک) اتار لايا، سو جب دونوں نے درخت (کے پھل) کو چکھ ليا تو دونوں کي شرم گاہيں ان کے لئے ظاہر ہوگئيں اور دونوں اپنے (بدن کے) اوپر جنت کے پتے چپکانے لگے، تو ان کے رب نے انہيں ندا فرمائي کہ کيا ميں نے تم دونوں کو اس درخت (کے قريب جانے) سے روکا نہ تھا اور تم سے يہ (نہ) فرمايا تھا کہ بيشک شيطان تم دونوں کا کھلا دشمن ہے

پارہ 8 سورہ 7 سورہ الاعراف آيت 22

. يہ آيت تو اس پورے معاملے کا خلاصہ اور آئندہ کيلئے ہميں اصول فراہم کرتي ہے

يَا بَنِي آدَمَ لاَ يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ كَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْكُم مِّنَ الْجَنَّةِ يَـنْـزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوْءَاتِهِمَا إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لاَ تَرَوْنَهُمْ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ

اے اولادِ آدم! (کہيں) تمہيں شيطان فتنہ ميں نہ ڈال دے جس طرح اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکال ديا، ان سے ان کا لباس اتروا ديا تاکہ انہيں ان کي شرم گاہيں دکھا دے۔ بيشک وہ (خود) اور اس کا قبيلہ تمہيں (ايسي ايسي جگہوں سے) ديکھتا (رہتا) ہے جہاں سے تم انہيں نہيں ديکھ سکتے۔ بيشک ہم نے شيطانوں کو ايسے لوگوں کا دوست بنا ديا ہے جو ايمان نہيں رکھتے

پارہ 8 سورہ 7 سورہ الاعراف آيت 27

ان آيات کے حوالے سے چار اہم نکات ہم پر واضح ہوتے ہيں ۔

بے لباسي جنت سے دوري کا سبب ہے۔

لباس لازمي ہے تاکہ بے پردگي کے گناہ اور جرم سے بچا جاسکے۔

بے پردگي شيطان کا ہتھيار ہے ۔

آدم سے لے کر قيامت سے پہلے پيداہونے والے آخري انسان غرض دنيا کے تمام انسانوں خواہ ان کا تعلق کسي بھي رنگ ، قوم،نسل، امت، علاقے، زمانے سے ہو بني آدم ہونے کے ناطے سب کامشترکہ دشمن ايک ہي ہے اور وہ ابليس ہے
  Reply With Quote
Reply

Tags
ain, ہے؟, hay, kerna, kia, parda, zaroori, ضروي, ضروري, پردہ, کيا, کيوں, کرنا

Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

 
 

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 05:46 AM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.