BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan Right Header

HOME BZU Mail Box Online Games Radio and TV Cricket All Albums
Go Back   BZU PAGES: Find Presentations, Reports, Student's Assignments and Daily Discussion; Bahauddin Zakariya University Multan > Welcome to all the Students > Articles

Articles Articles About Computer, internet, webmasters, mobiles etc.


Reply
 
Thread Tools Search this Thread Rating: Thread Rating: 1 votes, 5.00 average. Display Modes
Old 26-05-2008, 10:13 PM   #1
جو عزت کا راستہ بھول جائے Article > Jo Izat...
.BZU. .BZU. is offline 26-05-2008, 10:13 PM
Rating: (1 votes - 5.00 average)

جو عزت کا راستہ بھول جائے
انسان اشرف کائنات ہے۔ پیدا کرنے والے نے چاند ستارے، زمین وفلک، دریا پہاڑ اس کی خدمت میں لگا رکھے ہیں۔ چرند پرند سب اس کے لیے ہیں۔ رنگ اور خوشبو اس کے ذوقِ جمال اورمشام جاں کی تسکین کے لیے ہیں۔ اللہ نے انسان کو صاحبِ عزت پیدا کیا ہے۔ ''کرمنا بنی آدم'' (ہم نے انسان کو تکریم وعزت بخشی)اسی امر کی حکایت کررہا ہے۔ لیکن انسان۔۔۔۔ بھول جانے والا انسان اگر اپنی اس حیثیت کو بھول جائے تو پھر وہ کہیں کا نہیں رہتا۔ گدھے کو بیوقوف کہنا کونسی عقل مندی ہے۔ وہ اسی وقوف کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ گدھے سے اس کا گدھا پن اسی طرح سے جدا نہیں کیا جاسکتا جیسے پانی سے تری کو لیکن انسان صرف جبلی خصوصیات کا حامل نہیں بلکہ اس سے ماورا بھی کچھ رکھتا ہے۔یہ حیوانی جبلت سے بڑھ کر انسانی فطرت کا حامل ہے۔



پوری تاریخ اس حکایت کو بار بار دہراتی ہے۔ تاریخ کے بعض سبق اتنے واضح اور نمایاں ہیں جیسے صحرا میں صاف آسمان پر روشن خورشید۔ عجیب بات ہے انسان پھر بھی دھوکا کھاتاہے۔ وہم وخیال کے پیچھے دوڑتا ہے۔ شاہراہوں کو چھوڑ کر پگڈنڈیوں پر چل نکلتا ہے۔ کرنوں سے کسب نورکے بجائے سایوں کے فریب میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ عزت کا راستہ چھوڑ کر ذلت ورسوائی کی وادیوں میں اترجاتا ہے۔حسرت ہے ایسے لوگوں پر ۔افسوس ہے ایسے راہیوں پر۔

دھوکا دینے والے بھی خوبصورت دھوکا دیتے ہیں۔زوال جب کمال کا لباس پہن لیتا ہے۔ رسوائی جب توقیر بن کرجلوہ گر ہوتی ہے۔ بصارت بصیرت کو گمراہ کر دیتی ہے۔سب سے بڑا دھوکا انسان اقتدار سے کھاتا ہے ۔حکومت اور اقتدار کے ایوانوں نے بڑے بڑوں کو دھوکا دیا ہے اوربرا دھوکا دیا ہے۔ بہت کم ہوتے ہیں جو اپنی عزت بچا کراقتدار کی راہداریوں سے محفوظ نکل آتے ہیں۔آج پاکستان میں بھی ایک شخص اسی مشکل سے دوچار ہے۔ اے کاش عزت کا ایک روزن جو ابھی بند نہیں ہوا اسے راستہ دکھادے۔

اس روزن سے ایوان صدر سے باہر جھانک کر دیکھا جائے تو ایک دنیا بدل گئی ہے:

بیشتر ساتھیوں کو قوم نے ٹھکرادیا ہے۔ بعض''غیروں'' سے مل گئے ہیں ،نئے عہدوپیمان جنم لے رہے ہیں۔ دس مرتبہ باوردی منتخب کروانے والے دوسروں کے نامزد وزیراعظم کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ کی صدارت ہی نہیں موجودگی کے بغیر نیشنل سیکورٹی کے موضوع پر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں فوج کے سربراہ بریفنگ دے رہے ہیں۔

بش حکومت کے اشارہ ٔابروپر فوج اور حکومت کی حرکت کا دولد گیا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے سیاسی قیادت سے کہہ دیا ہے کہ ہمیں آپ کی طرف سے راہنمائی کا انتظار ہے۔پیش قدمی شروع ہوچکی ہے۔
پارلیمنٹ آہستہ آہستہ قوت پکڑ رہی ہے۔

حاضر سروس فوجی سول محکموں سے واپس بلائے جارہے ہیں۔
میڈیا کے اوپر لگائی گئی قدغنیں عملی طور پر ختم ہوچکی ہیں اور نئی قانون سازی کے لئے کام ہورہا ہے۔

کئی ماہ سے گرفتار سپریم کورٹ کے جج رہا ہوچکے ہیں اورآزاد منصف اب عوام اورپارلیمنٹ سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ ان کی بحالی کے لئے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بن چکی ہے۔ بدلے ہوئے حقائق کو سمجھنے کے لئے اعلان مری ہی کافی تھا لیکن اب نئی پیش رفتیں بھی سامنے ہیں۔

امریکی حکام بدلی ہوئی صورتحال کا ادراک کرکے یہ اعلان کرچکے ہیں کہ صدر کے بارے میں فیصلہ پاکستان کے عوام کو کرنا ہے۔

معاشیات اورشماریات کے جادوگر نامزد وزیراعظم اپنی اصلی اور پرانی نوکری پر واپس جا چکے ہیں۔تاریخ میں وہ کسی بھی نیک نامی سے محروم ہوچکے ہیں۔ ایک بری اورعبرت انگیز مثال کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

آرمی ہائوس خالی کرنے کے مطالبات شروع ہوچکے ہیں اور بہت جلد اس کی خبرآنے کی توقع ہے۔

پاکستانی عوام کے محبوب ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ ان کی رہائی کا امکان ابھر رہا ہے۔ان کی رہائی کے ساتھ ہی انھیں گرفتار کرنے والوں کی رسوائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

گزشتہ آٹھ سالہ دور میں معاشی ترقی کی حقیقت اب عوام پر طشتِ ازبام ہوچکی ہے۔ اس دور کے دامن میںخیر کا کوئی گوہر عوام کو دکھائی نہیں دے رہا۔

ایسے دورکی سب سے بڑی نشانی اور عوام وخواص کی طرف سے مسترد کردی جانے والی شخصیت کو بصیرت افروز واقعات کو جنم دینے والی نئی سیاسی قیادت اپنے اوپرآخرکیونکر مسلط رکھے گی۔

حقیت کتنی واضح ہے۔ حق کس قدر آشکار ہے۔ سچائی کی عبارت کیسی روشن ہے۔ بصارت چندھیا جائے توبصیرت اندھیرے میں راستہ دکھاتی ہے۔ مگر یہ کہ کوئی بصیرت کی راہ اختیارکرلے۔ حکیم الامت نے اپنی فطرت پرانسان کی تخلیق کرنے والے کے مزاج فطرت کی ترجمانی کی ہے:
منطق کی تعبیر''حیوان ناطق'' انسان کی کامل خصوصیات کا احاطہ نہیں کرسکتی ۔ انسان صاحب ارادہ مخلوق ہے۔ انسان فاعل مختار ہے۔ یہی اختیار وارادہ اسے شرف وعزت عطا کرتا ہے۔ انسان استعدادوصلاحیت کے لحاظ سے صاحبِ شرف ہے۔ جب وہ اپنے ارادے کو عزت کے راستے میں بروئے کار لاتاہے تو صاحب تکریم ہوجاتا ہے۔ اس راستے کوبھول جاتا ہے تو پھر بری طرح سے ٹھوکر کھاتا ہے۔ یہی ارادہ جسے ریحانِ روح بننا تھا سوہانِ روح بن جاتا ہے۔


ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں
راہ دکھلائیں کسے رہرومنزل ہی نہیں
تربیت عام تو ہے جوہر قابل ہی نہیں
جس سے تعمیر ہوآدم کی یہ وہ گل ہی نہیں
کوئی قابل ہوتو ہم شان کئی دیتے ہیں
ڈھونڈنے والے کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں

__________________
(¯`v´¯)
`*.¸.*`

¸.*´¸.*´¨) ¸.*´¨)
(¸.*´ (¸.
Bzu Forum

Don't cry because it's over, smile because it happened

 
.BZU.'s Avatar
.BZU.


Join Date: Sep 2007
Location: near Govt College of Science Multan Pakistan
Posts: 9,693
Contact Number: Removed
Program / Discipline: BSIT
Class Roll Number: 07-15
Views: 1305
Reply With Quote
Reply

Tags
بھول, جائے, جو, عزت, کا, >, article, izat


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search
Display Modes Rate This Thread
Rate This Thread:

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
محبت کے دریچے usman.wasfi Islam 1 01-10-2008 12:05 AM
کیا احادیث کو قرآن سے پرکھا جانا چاہیے .BZU. Islam 1 01-10-2008 12:04 AM
Ages of Prophet (انبیاء کی عمریں ) .BZU. Islam 1 01-10-2008 12:00 AM
Hammad > تمام عمر کٹے اک طویل سجدے میں .BZU. Islam 2 30-09-2008 11:39 PM
رمضان المبارک کا مہینہ .BZU. Islam 1 04-09-2008 10:04 PM

Best view in Firefox
Almuslimeen.info | BZU Multan | Dedicated server hosting
Note: All trademarks and copyrights held by respective owners. We will take action against any copyright violation if it is proved to us.

All times are GMT +5. The time now is 04:09 AM.
Powered by vBulletin® Version 3.8.2
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.